دیگر ممالک

سب کی نظریں الاسکا میں ٹرمپ-پوتن کی ملاقات پر!

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن الاسکا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ میٹنگ ہندوستانی وقت کے مطابق 15-16 اگست کی رات تقریباً ایک بجے شروع ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن الاسکا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ میٹنگ ہندوستانی وقت کے مطابق 15-16 اگست کی رات تقریباً ایک بجے شروع ہوگی۔ ملاقات کا آغاز ٹرمپ اور پوتن کے درمیان مترجمین کی موجودگی میں ون آن ون بات چیت سے ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوں گے جو ناشتے کے دوران جاری رہیں گے۔ روسی وفد میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، صدارتی مشیر یوری اوشاکوف، وزیر دفاع بیلوسوف، وزیر خزانہ سلوانوف اور خصوصی ایلچی دمتریوف شامل ہوں گے۔

Published: undefined

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن جمعہ کو الاسکا میں ہونے والی ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے ارادے سے آئیں گے۔ فاکس ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ’ مجھے لگتا ہے کہ اب وہ  پراعتماد ہیں کہ وہ معاہدہ کر لیں گے۔ وہ ایک سودا کرنے جا رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ڈیلہونے والی ہے ، اور مجھے بہت جلد پتہ چل جائے گا۔‘

Published: undefined

وائٹ ہاؤس نے اس سے قبل اس ملاقات کو محض 'سننے کی مشق' کہہ کر توقعات کو کم کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ٹرمپ نے اس کے بارے میں توقعات بڑھا دی ہیں۔ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ ان کا مقصد یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی طرف بڑھنا ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ملاقات کے نتائج کی بنیاد پر مزید اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات خراب ہوئی تو کسی کو نہیں بلاؤں گا، سیدھا گھر جاؤں گا۔ لیکن اگر یہ اچھا ہے تو میں صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کو فون کروں گا۔

Published: undefined

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ملاقات میں روس کو اقتصادی مراعات دیں گے تو ٹرمپ نے ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کارڈز کو عوامی طور پر ظاہر نہیں کرنا چاہتا ۔ادھر ٹرمپ-پوتن ملاقات کے بارے میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان 15 اگست کو الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے لیے امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined