
فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیام ویکیپیڈیا
پا کساتان کے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ علی اکبر نے ثابت کر دیا ہے کہ کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا اگر اسے لگن سے کیا جائے۔ پیرس کی گلیوں میں پچھلے 50 سال سے اخبار فروخت کرنے والے علی اکبر کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ 'نائٹ آف دی گرینڈ آرڈر آف میرٹ' سے نواز کر انہیں "قومی ہیرو" قرار دے دیا ہے۔
Published: undefined
ایک پروقار تقریب کے دوران صدر میکرون نے خود علی اکبر کے سینے پر تمغہ سجایا اور ان کی خدمات کا اعتراف ان الفاظ میں کیا۔ صدر نے علی اکبر کو "پیرس کی آواز" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مخصوص پکار اور خوش مزاجی شہر کی ثقافت کا حصہ بن چکی ہے۔ صدر میکرون نے جذباتی انداز میں کہا، "ہمیں فخر ہے کہ آپ اب ایک فرانسیسی شہری ہیں۔"
Published: undefined
علی اکبر کی زندگی جدوجہد اور استقامت کی ایک روشن مثال ہے۔ وہ 1973 میں راولپنڈی سے بہتر مستقبل کی تلاش میں فرانس منتقل ہوئے تھے۔انہوں نے اخبار فروشی کا پیشہ اپنایا اور 50 برسوں تک بلا ناغہ پیرس کے شہریوں تک خبریں پہنچاتے رہے۔ اپنی مخصوص بلند آواز اور ہر ایک سے مسکرا کر ملنے کی عادت نے انہیں پورے پیرس میں ہردلعزیز بنا دیا۔
Published: undefined
علی اکبر نے کہا کہ میں ایک عام سا انسان ہوں، لیکن لوگوں کی بے پناہ محبت اور صدر کی جانب سے ملنے والی اس عزت پر بے حد خوش اور مطمئن ہوں۔" علی اکبر کو ملنے والا یہ اعزاز اس بات کی علامت ہے کہ محنت اور انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ایک اخبار فروش کا اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کرنا ان لاکھوں مہاجرین کے لیے امید کی کرن ہے جو اپنی محنت سے دنیا بھر میں مقام بنا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined