دیگر ممالک

کورونا ویکسین: امریکہ اور ’موڈرنا‘ کے درمیان معاہدہ، کمپنی فراہم کرے گی 10 کروڑ خوراک

دنیا میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے درمیان ‘ماڈرنا اِنک’ کمپنی نے امریکہ کے ساتھ 1.5 بلین امریکی ڈاکر کا سمجھوتہ کیا ہے جس کی تصدیق کمپنی نے کر دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایک طرف روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کو منظوری دے دی ہے، اور دوسری طرف امریکہ نے بھی اس طرف قدم بڑھا دیا ہے۔ کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل مکمل کرنے کے آخری مرحلہ میں پہنچ چکی 'موڈرنا اِنک' کمپنی کے ساتھ منگل کے روز امریکہ نے ایک انتہائی اہم معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدہ کے مطابق کمپنی اپنے تجرباتی ویکسین کی 100 ملین خوراک یعنی 10 کروڑ ڈوز فراہم کرے گی۔

Published: undefined

ماڈرنا اِنک نے امریکہ کے ساتھ 1.5 بلین امریکی ڈاکر کا سمجھوتہ کیا ہے جس کی تصدیق کمپنی نے کر دی ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں ایک بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم کورونا وائرس ویکسین کی 100 ملین ڈوز بنانے اور تقسیم کرنے کے لیے موڈرنا کے ساتھ ایک معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ویکسین کو منظوری ملتے ہی ہم تیزی سے 100 ملین خوراک کا پروڈکشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ موڈرنا کورونا ویکسین ٹرائل کے آخری مرحلہ میں ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ٹرائل کا یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے بے حال ہو چکے امریکہ کو اس ویکسین سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ چونکہ اس وائرس نے ملک میں اب تک 53 لاکھ 6 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے اور 1 لاکھ 67 ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل ہو چکے ہیں، اس لیے عوام بھی کورونا ویکسین کے مارکیٹ میں آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات