دیگر ممالک

افغانستان: تین اضلاع طالبان کے قبضے سے آزاد، خواتین نے بھی اٹھائی بندوق!

افغانستان کے پنج شیر علاقہ میں طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے سابق فوجیوں نے محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کی قیادت احمد مسعود کر رہے ہیں جو کہ طالبانیوں کو شکست دے چکے احمد شاہ مسعود کے بیٹے ہیں۔

طالبان / آئی اے این ایس
طالبان / آئی اے این ایس 

ایک طرف طالبان نے افغانستان میں حکومت سازی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں، اور دوسری طرف ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ افغان سیکورٹی فورسز نے تین اضلاع کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ دراصل افغان نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں عبدالحامد دادگر نے طالبان کے قبضے والے اندراب بغلان کے تین اضلاع کو واپس چھین لیا ہے۔ حالانکہ اس بارے میں طالبان کی جانب سے ابھی کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغانستان میں کشیدہ حالات کے درمیان وہاں کی کچھ جانباز عوام نے طالبان کے خلاف آواز بلند کر دی ہے اور اس سے متعلق رپورٹس میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے الگ الگ حصوں میں سڑکوں پر عوام نے طالبان کی مخالفت میں آواز اٹھانی شروع کر دی ہے۔ افغانستان کے پنج شیر علاقوں میں طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے سابق فوجیوں نے محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان سبھی کی قیادت احمد مسعود کر رہے ہیں جو کہ طالبانیوں کو شکست دے چکے احمد شاہ مسعود کے بیٹے ہیں۔ حالانکہ انھیں طالبان کے خلاف کتنی کامیابی ملے گی، اس سلسلے میں آنے والے وقت میں ہی پتہ چل پائے گا۔

Published: undefined

دوسری طرف کچھ خواتین نے بھی طالبان کے خلاف علم بلند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر اور پرائیویٹ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین نے جمعہ کو طالبان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ خواتین نے کام کرنے کی آزادی کا مطالبہ کیا اور پھر سے دفتر کھولے جانے کی اپیل کی۔ کچھ خبروں میں تو یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خواتین کے ایک گروپ نے طالبان کے خلاف جنگ کے لیے بندوقیں اٹھا لی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو