باریکوٹ کیمپ، تصویر سوشل میڈیا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تلخی بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان نے افغانستان کی سرحد کے پاس طالبان کے کئی ٹھکانوں اور چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ ان میں باریکوٹ بیس کیمپ بھی شامل ہے۔ اب کچھ ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کے باریکوٹ کیمپ کو پاکستان کے حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
پاکستان نے حملہ سے متعلق بتایا ہے کہ یہ کارروائی طالبان اور ان سے منسلک دہشت گردوں کی شورش پسندانہ کارروائیوں کو دبانے کے لیے کی گئی۔ پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس حملہ میں طالبان کے تقریباً 200 جنگجو اور دہشت گرد تنظیموں سے منسلک افراد مارے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پاکستان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس تصادم میں 23 پاکستانی فوجی ہلاک اور کچھ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پاکستانی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی طالبان کمانڈ پوسٹ، کیمپس، ٹینکس اور سپورٹ نیٹورک تباہ ہو گئے ہیں۔ ان میں باریکوٹ کیمپ، منوئبا کیمپ-3، کرزئی پوسٹ، شپولا خلا پوسٹ شامل ہیں۔ سامنے آئی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان پوسٹس جل رہے ہیں، کچھ چوکیاں پوری طرح تباہ ہو گئی ہیں۔ اس حملہ اور تصادم کے بعد سرحد پار اہم کاروباری راستوں اور چوراہوں پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ سرحد پر کراسنگ بند ہو جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ’سیلف ڈیفنس‘ میں کیا گیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ افغانستان واقع طالبانی کیمپوں سے پاکستان پر حملہ کی باتیں سامنے آئی تھیں۔ حالانکہ افغان طالبان نے ان دعووں کو خارج کیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ان کے علاقے میں ہوائی حملے کیے، جن کا وہ جواب دے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر بشکریہ آس محمد کیف
تصویر: پریس ریلیز