
فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکہ کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔ سنیچر کے روز ایک انٹرویو کے دوران کملا ہیرس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میں ایک خاتون صدر بنے گی اور وہ یقیناً خود ایک دن امریکہ کی صدر بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔
Published: undefined
انٹرویو کے دوران جب کملا ہیرس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صدر بن سکتی ہیں تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔ یہ ان کا اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ ہے کہ وہ 2028 میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑ سکتی ہے لیکن یہ فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے۔ ہندوستان نژاد کملا ہیرس نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر ایک دن امریکہ کی صدر بن سکتی ہیں۔ وہ پورے یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ایک دن وائٹ ہاوس میں ضرور کسی خاتون صدر کا داخلہ ہوگا۔
Published: undefined
کملا ہیرس نے کہا کہ میری اننگز ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، میں پھر سے امریکی صدارتی عہدے کی امیدوار بن سکتی ہوں۔ واضح رہے کہ کملا ہیرس گزشتہ سال ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی انتخابات میں امیدوار تھیں اور بڑی طاقت کے ساتھ انہوں نے الیکشن بھی لڑا لیکن ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہار گئی تھیں۔
Published: undefined
کملا ہیرس نے کہا کہ وہ ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔ سابق نائب صدر نے کہا کہ انہوں نے 2028 کی صدارتی مہم کے بارے میں حالانکہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن انہوں نے اس بات کو پوری طرح خارج کردیا کہ انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
کملا ہیرس نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی سروے یا پولز کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتی ہیں۔ بتادیں کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے پہلے جو بائیڈن صدارتی امیدوار تھے لیکن عمر سے متعلق مسائل کی وجہ سے وہ اس دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے اور ان کی جگہ کملا ہیرس کو امیدوار بنایا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined