دیگر ممالک

بنگلہ دیش: ایک فیکٹری میں لگی زبردست آگ سے 52 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ڈھاکہ کے باہری علاقہ میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 50 سے زائد افراد جھلس گئے ہیں۔ کئی مزدور اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے نیچے کود گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلہ دیش کے نارائن گنج ضلع میں ایک جوس فیکٹری میں لگی زبردست آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور کہا کہ درجنوں افراد اس آتشزدگی واقعہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ ’ڈھاکہ ٹریبیون‘ کی خبر کے مطابق اس حادثے میں 50 سے زائد لوگ جھلس گئے۔ اس آگ سے بچنے کی کوشش میں کئی مزدور عمارت سے بھی کود گئے۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ سروس اور شہری تحفظ کے ڈپٹی ڈائریکٹر دیباشیش بردھن نے بی ڈی نیوز 24 سے بتایا کہ ’’ہماری تلاش ابھی جاری ہے۔ یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کہیں اور کوئی مزدور یا لاش اندر پھنسا ہوا تو نہیں ہے۔‘‘ نارائن گنج فائر بریگیڈ سروس کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبداللہ الریفن نے جمعہ کو کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق کرنگوپ علاقے میں مختلف جوس، ٹھنڈا شربت اور خوردنیا اشیاء مینوفیکچر کرنے والی ہاشم فوڈس لمیٹڈ کی فیکٹری میں جمعرات کی شام تقریباً 5.30 بجے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے فوراً بعد تین خاتون مزدوروں کی موت کی اطلاع ملی۔ حالانکہ جمعہ کی صبح آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا تھا، لیکن صبح پانچویں اور چھٹی منزل پر ایک بار پھر آگ لگ گئی۔ آگ کی زبردست گرمی کے سبب عمارت میں دراڑیں آ گئیں۔ الیومینیم کے ڈھانچے سمیت کئی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جس سے کارخانے سے نکلنے والے کالے دھوئیں کے غبار اڑ رہے تھے۔ ہاشم فوڈس لمیٹڈ کے افسران نے ابھی تک ان مزدوروں کی صحیح تعداد کا انکشاف نہیں کیا ہے جو آگ لگنے کے وقت کارخانے کے اندر تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined