قومی خبریں

حج سویدھا ایپ عازمین کے لیے مددگار ثابت ہوگا: ڈاکٹرعلی

حکومت ہند ہندوستانی عازمین حج کو سعودی عرب کے دو مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں پورے حج سیزن کے دوران طبی امداد فراہم کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے کہا کہ حج سوویدھا ایپ عازمین حج کے لیے صحت کی سہولیات حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ڈاکٹر علی نے کہا کہ مرکزی حکومت بالخصوص اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی کی قیادت اور سرپرستی میں حج 2024 کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ محترمہ ایرانی کی سرپرستی میں اقلیتی امور کی وزارت اب بھی ہندوستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے حج سوویدھا ایپ تیار کیا ہے، جو عازمین حج کی صحت کی ضروریات کو پورا کرے گی اور مددگار بھی ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ حج سوویدھا ایپ نے 29 اپریل 2024 سے اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔ حج یاتری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اسے استعمال کرنا سیکھیں اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ یہاں حج ہاؤس میں عازمین حج کے لیے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت ہر سال پورے ملک میں ہندوستانی عازمین حج کی ویکسینیشن (135-ACYW) اور دیگر لازمی ٹیکے لگانے کا انتظام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کی ادائیگی میں صحت اور تندرستی کی اہمیت اور افادیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عازمین حج کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کو ہر وقت ذہن میں رکھیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند ہندوستانی عازمین حج کو ہندوستان کے ہر شہر کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے دو مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں پورے حج سیزن کے دوران طبی امداد فراہم کرے گی۔ حکومت عازمین حج کی دیکھ بھال کے لیے مستند ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مناسب تعداد فراہم کرے گی۔ حکومت ہندوستان عازمین حج کے لیے مناسب مقدار میں ادویات اور طبی آلات بھی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں 10 ڈسپنسریاں، عزیزیہ میں 40 بستروں کا اسپتال اور مدینہ منورہ میں تین ڈسپنسری اور 15 بستروں والی ایک مین ڈسپنسری ہندوستانی عازمین حج کے لیے قائم کی گئی ہے۔ عازمین حج ان طبی مراکز سے چوبیس گھنٹے مفت صحت کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر