ادب نامہ: راحت اندوری کی زندگی، شخصیت اور شاعری پر مفصل گفتگو...ویڈیو

ادب نامہ کی تازہ قسط میں معین شاداب نے معروف شاعر راحت اندوری کی زندگی، تعلیمی سفر، مشاعروں سے وابستگی اور ان کے بے باک شعری لہجے پر تفصیل سے گفتگو کی، جب کہ ان کے چند یادگار اشعار بھی پیش کیے گئے

user

عمران اے ایم خان

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی تازہ قسط میں ممتاز شاعر راحت اندوری کی زندگی، شخصیت اور شاعری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو پیش کی گئی۔ پروگرام میں معروف شاعر اور ناظم مشاعرہ معین شاداب بطور مہمان شریک ہوئے۔

گفتگو کے آغاز میں راحت اندوری کے خاندانی پس منظر اور ابتدائی زندگی کا ذکر کیا گیا۔ معین شاداب نے بتایا کہ شاعری کی شہرت سے پہلے راحت اندوری ایک باصلاحیت آرٹسٹ تھے اور پینٹنگ کے ذریعے اپنی روزی کماتے تھے۔ وہ سائن بورڈ اور بڑے ہوڈنگس لکھا کرتے تھے اور یہی ان کا ابتدائی ذریعہ معاش تھا۔

بعد ازاں انہوں نے باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال سے ایم اے کیا۔ انہوں نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی اور ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع مشاعرہ تھا، جس میں اس ادبی روایت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔

پروگرام کے دوران راحت اندوری کی شاعری کے اسلوب، ان کے بے باک لہجے اور عوامی مقبولیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ معین شاداب نے ان کے چند معروف اشعار بھی سنائے اور بتایا کہ راحت اندوری کی شاعری میں خودداری، جرأت اور زمانے سے مکالمے کا ایک نمایاں رنگ دکھائی دیتا ہے۔ ادب نامہ کی اس قسط کا مقصد اردو شاعری کی روایت اور اہم شخصیات کو نئی نسل تک مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔