دیگر ممالک

فلپائن میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 4 افراد ہلاک، ایک کی حالت نازک

حادثہ فلپائن کے صوبہ اسابیلا میں جمعرات کی شام اس وقت ہوا جب فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے پرواز بھری تھی اور کچھ ہی منٹوں کے بعد وہ کریش ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فلپائن میں ایک فضائیہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے اور اس میں سوار 5 میں سے 4 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حادثہ میں زخمی ہوئے ایک شخص کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے لیکن اس کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ حادثہ فلپائن کے صوبہ اسابیلا میں جمعرات کی شام اس وقت ہوا جب فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے پرواز بھری تھی اور کچھ ہی منٹوں کے بعد وہ کریش ہو گیا۔

Published: 24 Jul 2020, 10:46 AM IST

حادثہ کے تعلق سے اے ایف پی ترجمان میجر جنرل ایڈگارڈ آرالو کا کہنا ہے کہ فلپائن کی فضائیہ (پی اے ایف)یوایچ -1 ہیلی کاپٹر رات میں پرواز کی ٹریننگ کر رہا تھا ، جب مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً سات بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار 5 میں سے ایک شخص زندہ بچ گیا ،جو زخمی ہے۔ ان پانچ سواروں میں ایک پائلٹ، ایک معاون پائلٹ اور تین دیگر عملے کے اراکین شامل تھے۔

Published: 24 Jul 2020, 10:46 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jul 2020, 10:46 AM IST