دیگر ممالک

2.69 لاکھ لوگوں کو مکہ میں داخل ہونے سے روکا گیا، بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والوں پر سعودی حکومت سخت

23000 سے زیادہ سعودی باشندوں پر بھی حج ضابطوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ حج سے جڑی 400 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حج / فائل تصویر / Getty Images</p></div>

حج / فائل تصویر / Getty Images

 
-

سعودی عرب میں سفر حج کو لے کر اس مرتبہ کافی سختی برتی جا رہی ہے۔ حکومت سعودی عرب نے بھی واضح کر دیا ہے کہ بغیر اجازت کوئی بھی مکہ میں قدم نہیں رکھ سکے گا۔ اسی کے تحت اب تک بغیر پرمٹ کے حج کرنے کی کوشش کر رہے 2 لاکھ 69 ہزار 678 افراد کو مکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ افسروں نے اتوار کو اس کی تصدیق کی اور حج ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ اور کارروائی کی جانکاری دی۔

Published: undefined

مکہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے افسروں نے بتایا کہ گزشتہ سال شدید گرمی میں مرنے والوں کی تعداد ایسے ہی بغیر اجازت آنے والوں کی تھی۔ افسروں نے آگے بتایا کہ 23000 سے زیادہ سعودی باشندوں پر بھی حج ضابطوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ لگایا گیا ہے جبکہ حج سے جڑی 400 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سال حج میں تحفظ کو دیکھتے ہوئے پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں سعودی ڈیفنس نے کہا کہ تکنیک کا استعمال حج کو محفوظ اور منظم بنانے میں مدد کرے گا۔ وہیں لیفٹیننٹ جنرل محمد العماری نے کہا کہ ہر ایک مسافر ہماری نظر میں ہے اور جو ضابطہ توڑے گا وہ ہمارے قبضے میں ہوگا۔ فی الحال 14 لاکھ عازمین حج سرکاری طور سے مکہ پہنچ چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید لوگوں کے پہنچنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سعودی حکومت کے ضابطوں کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کو 5000 امریکی ڈالر تک کا جرمانہ اور بے دخلی جیسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined