دیگر ممالک

یوکرین کی دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک، 22 زخمی

واقعے کے بعد سے آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں جائے وقوعہ پر چیخ و پکار سنی جا سکتی ہے جسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

بوراواری میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیرسکی سمیت 18 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز کیف کے علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد میں یوکرین کے وزیر داخلہ بھی شامل ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے 3 وزراء اس حادثہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ بوراواری میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مبینہ طور پر وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیرسکی سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یوکرین کے وزراء ریاستی ایمرجنسی سروس کے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے ابتدائی ورژن کے مطابق بوراواری میں ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ پائلٹ کی غلطی پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سے آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں جائے وقوعہ پر چیخ و پکار سنی جا سکتی ہے، جسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دو بچوں کے 42 سالہ والد مونسٹیرسکی کو 2021 میں وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔ بہرحال، ہیلی کاپٹر حادثہ میں 10 بچوں سمیت 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بچے اور ملازمین کنڈرگارڈن میں تھے۔ پولیس اور طبی عملے جائے وقوعہ پر کام کر رہے تھے۔ بوراواری نامی قصبے میں ہونے والے حادثے کا منظر کیف سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) شمال مشرق میں واقع ہے۔ روسی اور یوکرائنی افواج ماسکو کے حملے کے ابتدائی مراحل میں بوراواری کے کنٹرول کے لیے لڑیں، جب تک اپریل کے اوائل میں روس کی فوجیں واپس نہیں چلی گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined