دیگر ممالک

اقوام متحدہ میں آزاد فلسطین ریاست کو 142 ملکوں کی حمایت، ہندوستان نے بھی حق میں کیا ووٹ، اسرائیل-امریکہ نے کی مخالفت

اس قرار داد میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد فلسطینی اتھاریٹی کو پورے فلسطینی علاقے کا انتظام سونپنے کی بات کہی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس میں حماس کے ہتھیار فلسطینی اتھاریٹی کو سونپنے کی مانگ بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹاگرام‘

 

اقوام متحدہ میں جمعہ کو ایک تاریخی فیصلہ ہوا جہاں 142 ملکوں نے فلسطین کو آزاد ملک کے طور پر منظوری دینے اور اسرائیل-فلسطین جنگ کو ختم کرنے کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کی۔ ہندوستان نے بھی اس قرار داد کے حق میں ووٹ کیا۔ اس طرح اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ’نیو یارک ڈکلیئریشن‘ کو منظوری دی گئی جو دہائیوں پرانے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ایک مرحلہ وار منصوبہ پیش کرتا ہے۔ اس قرار داد کے حق میں 142 ووٹ پڑے جبکہ اس کی مخالفت میں 10 ملکوں نے اپنا ووٹ دیا، وہیں 12 نے اس ووٹنگ سے دوری بنا لی۔

Published: undefined

یہ قرار داد فرانس اور سعودی عرب کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے جنہوں نے جولائی میں دو ریاستی حل کو نافذ کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس منعقد کی تھی۔ اس ڈکلیئریشن میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد فلسطینی اتھاریٹی کو پورے فلسطینی علاقے کا انتظام سونپنے کی بات کہی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس میں غزہ میں حماس کی حکومت کو ختم کرنے اور ان کے ہتھیار فلسطینی اتھاریٹی کو سونپنے کی مانگ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی شہریوں کی سلامتی اور امن معاہدے کی نگرانی کے لیے یو این کے تحت ایک عارضی بین الاقوامی مشن تعینات کرنے کی تجویز ہے۔

Published: undefined

ہندوستان نے اس قرار داد کی کھل کر حمایت کی ہے جو فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر منظوری دینے کی اس کی پرانی پالیسی کے مطابق ہے۔ فلسطینی سفیر ریاض منصور نے اس حمایت کو ’امن کی امید‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ قرار داد پوری دنیا کی اس خواہش کو ظاہر کرتا ہے جو امن کے راستے کو کھولنا چاہتی ہے۔‘‘ انہوں نے اسرائیل کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم ان لوگوں سے اپیل کرتے ہیں جو جنگ اور تباہی کا راستہ منتخب کر رہے ہیں، کہ وہ امن کی آواز سنیں۔

Published: undefined

دوسری طرف اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اس قرار داد کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ویسٹ بینک میں بستیاں بڑھانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کرتے ہوئے کہا، ’’یہاں کوئی فلسطینی ریاست نہیں ہوگی۔ یہ زمین ہماری ہے۔‘‘

Published: undefined

اسرائیل کے یو این سفیر ڈینی ڈینن نے اس قرار داد کو ’ڈرامہ‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف حماس کو فائدہ پہنچائے گا۔ امریکہ، جو اسرائیل کا سب سے بڑا معاون ہے، نے بھی اس قرار داد کی مخالفت کی۔ امریکی مشن کی کاؤنسلر مارگن آرٹاگس نے اسے ’غلط وقت پر کیا گیا پبلسٹی اسٹنٹ‘ بتایا اور کہا یہ قرار حماس کو تحفہ ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نیویارک ڈکلیئریشن میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ذریعہ اسرائیل کے شہریوں پر کیے گے حملوں کی مذمت کی گئی، جس میں تقریباً 1200 لوگ مارے گئے تھے اور 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ ساتھ ہی اسرائیل کے غزہ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملوں، گھیرا بندی اور بھوک مری کی پالیسی کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے جس کی وجہ سے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 64000 سے زیادہ فلسطینیوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

فلسطینی سفیر منصور نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی میٹنگ 22 ستمبر سے شروع ہونے پر کم سے کم 10 اور ملک فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر منظوری دیں گے۔ حال میں 145 سے زیادہ ملک پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined