دیگر ممالک

کینیڈا میں منکی پاکس کے 1406 معاملوں کی تصدیق

قومی مشاورتی کمیٹی برائے امیونائزیشن (این اے سی آئی) نے سب سے زیادہ خطرہ والے افراد کے لئے ویکسین کی دو خوراکوں کی سفارش کی ہے۔

منکی پاکس، تصویر یو این آئی
منکی پاکس، تصویر یو این آئی 

اوٹاوا: کینیڈا میں منکی پوکس کے کل 1406 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 38 اسپتال میں داخل مریض بھی شامل ہیں۔ کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے ذریعہ بدھ کو تصدیق شدہ معالے اونٹاریو میں 674، کیوبا میں 521، برٹش کولمبیا میں 162، البرٹا میں 41، سسکیچیوان میں تین، یوکون میں دو، اور نووا اسکاٹیا، مینیٹوبا اور نیو برنسویک میں ایک ایک کیس ہے۔

Published: undefined

قومی مشاورتی کمیٹی برائے امیونائزیشن (این اے سی آئی) نے سب سے زیادہ خطرہ والے افراد کے لئے ویکسین کی دو خوراکوں کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ کناڈا میں دوسری خوراک اس ہفتے سے شروع ہو رہی ہے۔ دوسری خوراک صرف ان لوگوں کو دی جا سکتی ہے جن میں علامات نہیں ہیں اور پہلی خوراک کے 28 دن بعد دی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined