خبریں

اہم خبریں: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 5 اہم معاہدوں پر دستخط

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ہندوستان-بنگلہ دیش کے درمیان پانچ اہم معاہدوں پر دستخط

ڈھاکہ: ہندوستان اور بنگلہ دیش نے اپنے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر باہمی تعاون کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے اور دونوں پڑوسیوں کے بہتر تعلقات کی تمنا کی۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 12 لاکھ کووڈ ویکسین اور 109 ایمبولینس سونپیں۔ بنگلہ دیش کے دو روزہ دورہ پر آئے وزیر اعظم نریندر مودی اور میزبان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے درمیان وفد سطح کی میٹنگ میں ان سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان ان پانچ معاہدوں میں کاروباری اور بنگلہ دیش میں آئی ٹی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں ہندوستان کے تعاون سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ میٹنگ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن، ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اور ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورے سوامی بھی موجود تھے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

مدھیہ پردیش کے 12 شہروں میں ہر اتوار کو رہے گا لاک ڈاؤن

بھوپال: مدھیہ پردیش کے داخلی محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آئندہ حکم تک ہر اتوار 11 اضلاع کے 12 شہروں میں لاک ڈاؤن رہے گا۔ شہروں میں لاک ڈاؤن سنیچر کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔
سرکاری اطلاعات میں ڈاکٹر راجورا نے بتایا کہ جمعہ 26 مارچ کو گوالیار، اجین، ودیشہ، نرسنگھ پور اور چھندواڑہ ضلع کے سونسر میں بھی لاک ڈاؤن سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اندور، بھوپال، جبلپور، بیتول، رتلام، چھندواڑہ اور کھرگون میں پہلے ہی سے لاک ڈاؤن سے متعلق احکام نافذ ہیں۔ ڈاکٹر راجورا نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کی روک تھام اور بچاؤ کے لئے پہلے جاری حکم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

کانگریس اور بائیں محاذ نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عاید کیا

کولکاتا: کانگریس، بائیں محاذ اور آئی ایس ایف نے بی جے پی اور ترنمول کانگریس پر دہشت گردی پھیلانے کاالزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرمرکزی فورسز کی تعیناتی کے باوجود ان دونوں جماعتوں کے ورکرس غنڈہ گردی کررہے ہیں اور کمیشن خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سالبونی سے سی پی آئی ایم کے امیدوار سوشانت گھوش نے کہا کہ ان کے حلقے انتخاب میں بوتھ 142 اور143 میں بوتھ لوٹ لئے گئے ہیں۔ سی پی ایم کے سنٹرل کمیٹی کے رکن رابن دیب نے الزام عاید کیا ہے کہ کمیشن بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی فورسز نے بلرام پور اور کھیجوری میں بی جے پی کی مدد کی ہے۔ ہم نے یہ شکایت الیکشن کمیشن میں درج کروائی ہے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

مغربی بنگال میں تقریباً 80 فیصد اور آسام میں 72 فیصد ہوئی پولنگ

مغربی بنگال اور آسام میں پہلے مرحلہ کی پولنگ آج ختم ہو گئی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلے مرحلہ کے دوران مغربی بنگال میں جہاں 77.99 فیصد ووٹنگ ہوئی، وہیں آسام میں 71.62 فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے۔ اس طرح دیکھا جائے تو دونوں ہی ریاستوں میں پہلے مرحلہ میں لوگوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے جوش کا مظاہرہ کیا۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

بنگال: مغربی مدنا پور کے موہن پور اور سالبونی میں تصادم

مغربی بنگال میں ہو رہے پہلے مرحلہ کی پولنگ کے دوران آج مغربی مدناپور کے موہن پور میں ایک پولنگ مرکز پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنان میں زبردست تصادم پیش آیا۔ علاوہ ازیں مدناپور کے ہی سالبونی میں ایک پولنگ مرکز پر بی جے پی حامیوں اور سی پی ایم کارکنان کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

مغربی بنگال میں 5 بجے تک 78 فیصد پولنگ

مغربی بنگال اور آسام دونوں ہی ریاستوں میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران لوگوں کا جوش دیکھتے بن رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 5 بجے تک مغربی بنگال میں جہاں 77.99 فیصد پولنگ ہو چکی ہے، وہیں آسام میں 7.62 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

4 بجے تک بنگال میں 70 اور آسام میں 62 فیصد ہوئی پولنگ

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مغربی بنگال اور آسام دونوں ہی ریاستوں میں پہلے مرحلہ کے تحت لوگ بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بنگال میں جہاں 4 بجے تک 70.17 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے، وہیں آسام میں 62.36 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے ہیں۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

ممتا بنرجی نے پی ایم مودی پر لگایا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

مغربی بنگال کیو زیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کھڑگ پور میں کہا کہ یہاں الیکشن چل رہے ہیں اور وہ (پی ایم مودی) بنگلہ دیش میں بنگال پر تقریر کرتے ہیں۔ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پوری طرح خلاف ورزی ہے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

کولکتہ میں الیکشن کمیشن سے ملا بی جے پی کا وفد

کولکتہ میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ ہم نے کچھ مجرموں خصوصاً نندی گرام کے مجرموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی ہے۔

دوپہر 2 بجے تک آسام میں 45.24 فیصد اور بنگال میں 54.90 فیصد ووٹ پڑے

الیکشن کمیشن کے مطابق صبح ایک بجے تک آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 37.06 فیصد اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 40.73 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

دوپہر ایک بجے تک آسام میں 37.06 فیصد اور بنگال میں 40.73 فیصد ووٹ پڑے

الیکشن کمیشن کے مطابق صبح ایک بجے تک آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 37.06 فیصد اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 40.73 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

صبح 11 بجے تک آسام میں 24.48 فیصد اور بنگال میں 24.61 فیصد ووٹ پڑے

الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 11 بجے تک آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 24.48 فیصد اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 24.61 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

صبح 9 بجے تک آسام میں 8.84 فیصد اور بنگال میں 7.72 فیصد ووٹ پڑے

الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 9 بجے تک آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 8.84 فیصد اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 7.72 فیصد رائے دہمدگان نے ووٹ ڈالے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

بنگال کی 30 اور آسام کی 47 نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری

مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بنگال کے 5 اضلاع کی 30 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی آسام کی 47 نشستوں کے لئے بھی پولنگ ہوگی۔ بنگال میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ صبح 7 بجے سے شام 6:30 بجے تک جاری رہے گا۔ جبکہ آسام میں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس بار ووٹ ڈالنے کے وقت میں توسیع کردی ہے۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Mar 2021, 8:10 AM IST