خبریں

آکسفورڈ اور سینٹ پیٹرس برگ جیسی مشہور یونیورسٹیاں ہندوستان آمد کو تیار، کئی بیرون ملکی یونیورسٹیز نے بھیجے مشورے

حکومت ہند اور یو جی سی بھی بیرون ملکی یونیورسٹیز کے لیے گائیڈلائنس تیار کر رہا ہے، ان گائیڈلائنس میں دیے گئے پیمانوں کی بنیاد پر ہی کوئی بیرون ملکی یونیورسٹی ہندوستان میں اپنا کیمپس قائم کر سکے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آکسفورڈ یونیورسٹی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

آکسفورڈ یونیورسٹی، تصویر سوشل میڈیا

 

آکسفورڈ اور سینٹ پیٹرس برگ جیسی دنیا کی کئی مشہور یونیورسٹیز بہت جلد ہندوستان پہنچ سکتی ہیں۔ دراصل امریکہ اور انگلینڈ سمیت مختلف ممالک کے کی کئی مشہور یونیورسٹیوں نے ہندوستان میں اپنا کیمپس قائم کرنے سے متعلق اپنی دلچسپی دکھائی ہے۔ اس کے لیے ان یونیورسٹیز نے یو جی سی کو کئی مشورے بھی بھیجے ہیں۔

Published: undefined

بیرون ملکی یونیورسٹیز نے اپنے مشوروں میں کلسٹر کالج بنانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ یو جی سی کا کہنا ہے کہ انھیں اب تک 200 سے زائد ہندوستانی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرس سے مشورے ملے ہیں۔ جن بیرون ملکی یونیورسٹیز نے ہندوستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے کو لے کر مشورے دیے ہیں، ان میں آکسفورڈ یونیورسٹی، آسٹریلیا کا ملبورن یونیورسٹی، کوئنس لینڈ یونیورسٹی، امریکہ کا ٹیکساس یونیورسٹی، سینٹ پیٹرس بر یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹو مارانگونی شامل ہیں۔

Published: undefined

جہاں ایک طرف کئی یونیورسٹیز کے ذریعہ مشورے موصول ہوئے ہیں، وہیں دوسری طرف آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ، کناڈا، اٹلی، فرانس اور روس کی کئی دیگر یونیورسٹیز سے بھی اس سلسلے میں تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ دراصل حکومت ہند اور یو جی سی بھی بیرون ملکی یونیورسٹیز کے لیے گائیڈلائنس تیار کر رہے ہیں۔ ان گائیڈلائنس میں دیے گئے پیمانوں کی بنیاد پر ہی کوئی بیرون ملکی یونیورسٹی ہندوستان میں اپنا کیمپس قائم کر سکے گی۔

Published: undefined

یو جی سی چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار نے بتایا کہ ہندوستان میں کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی بیرون ملکی یونیورسٹیز کے لیے ڈرافٹ گائیڈلائنس کو آخری شکل دینے سے پہلے یو جی سی بیرون ملکی یونیورسٹیز سے حاصل مشورے پر بھی غور کر رہا ہے۔ یو جی سی نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت بیرون ملکی یونیورسٹی ہندوستان میں اپنا کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ بیرون ملکی یونیورسٹیز میں سے کئی یونیورسٹیز نے کلسٹر کالج شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

دراصل کلسٹر کالج وہ ہوتے ہیں جہاں دو یا دو سے زائد یونیورسٹیز ایک کیمپس شروع کرنے کے لیے ایک ساتھ آتے ہیں۔ یو جی سی چیئرمین کا کہنا ہے کہ بیرون ملکی یونیورسٹیز کے ذریعہ دیے گئے کلسٹر کالجز کے مشورے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس بات پر بھی غور ہو رہا ہے کہ کلسٹر کالج کے لیے ساتھ آنے والی دو یونیورسٹیز میں سے کون رجسٹریشن کے لیے درخواست کرے گی اور کون سی یونیورسٹی ڈگری دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined