خبریں

تیونس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون میئر منتخب

تیونس کی ایک اعتدال پسند اسلامی جماعت کی رُکن ایک خاتون کو دارلحکومت تیونس سٹی کا میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تیونس میں کسی خاتون کو ایسا کوئی عہدہ ملا ہے۔

تیونس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون میئر منتخب
تیونس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون میئر منتخب 

مسلم اکثریتی شمالی افریقی ملک تیونس کے دارالحکومت کا نام بھی تیونس ہے۔ تیونس شہر میں میئر کے عہدے کے انتخابات جیتنے والی 54 سالہ سُعاد عبدالرحیم پیشے کے اعتبار سے فارمسسٹ ہیں۔ انہیں آج منگل کے روز میونسپل کونسل میں ووٹنگ کے دوسرے راؤنڈ کے دوران منتخب کیا گیا۔

Published: 04 Jul 2018, 6:05 AM IST

تیونس میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد رواں برس چھ مئی کو ہوا تھا۔ تاہم آج میونسپل کونسل کے ارکان نے اپنے اپنے شہروں کے میئر منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے۔ تیونس بھر میں النہضة پارٹی سے تعلق رکھنے والی قریب ایک درجن خواتین نے میئر بننے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم سعاد عبدالرحیم واحد خاتون ہیں جنہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے ملکی صدر کی جماعت کے نامزد کردہ امیدوار کو شکست دی ہے۔

Published: 04 Jul 2018, 6:05 AM IST

سعاد عبدالرحیم خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن بھی ہیں۔ اسلامی جماعت النہضہ سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ حجاب یا نقاب نہیں کرتیں۔ النہضہ ماضی میں ایک قدامت پسند اسلامی جماعت تھی تاہم سن 2016 میں جماعت نے سیاست کو مذہب سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Published: 04 Jul 2018, 6:05 AM IST

میئر بننے کے بعد سعاد کا کہنا تھا، ’’میں اپنی جیت کو تیونس کی ان تمام عورتوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے کے شدید محنت کی۔‘‘

Published: 04 Jul 2018, 6:05 AM IST

اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ النہضہ کی جانب سے ملک بھر میں درجن بھر خواتین کو میئر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کی جماعت خواتین کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Published: 04 Jul 2018, 6:05 AM IST

عرب ممالک میں تیونس خواتین کے حقوق کے اعتبار سے سب سے نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ سن 1956 میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ملکی آئین میں مرد اور خواتین شہریوں کی برابری یقینی بنائی گئی تھی۔

Published: 04 Jul 2018, 6:05 AM IST

تیونس میں اگلے برس صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد بھی ہو رہا ہے۔

Published: 04 Jul 2018, 6:05 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Jul 2018, 6:05 AM IST