خبریں

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان 7 گھنٹوں تک چلا کاروباری معاہدہ سے متعلق مذاکرہ، جلد ہوگی اگلی میٹنگ!

وزارت کامرس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج 7 گھنٹے تک چلی میٹنگ میں تجارتی معاہدہ کے مختلف پہلوؤں پر مثبت اور دور اندیشی پر مبنی بات چیت ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ پر منگل (16 ستمبر) کو 7 گھنٹے تک میٹنگ چلی۔ یہ میٹنگ کافی حد تک مثبت رہی اور مستقبل میں بھی ٹیرف جیسے سنجیدہ معاملہ پر بات چیت ہونے کا قوی امکان ہے۔ میٹنگ میں امریکہ کی جانب سے چیف نیگوشیئٹر برینڈن لِنچ اور ہندوستان کی جانب سے ایڈیشنل سکریٹری راجیش اگروال شریک تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارتی معاہدہ کو لے کر امریکی ٹیم سے دہلی میں طویل گفتگو ہوئی۔ یہ ایک روزہ میٹنگ تھی۔ اب امریکی ٹیم واپس وطن چلی جائے گی۔ حالانکہ جلد ہی اگلی میٹنگ ہونے والی ہے۔ وزارت کامرس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج 7 گھنٹے تک چلی میٹنگ میں تجارتی معاہدہ کے مختلف پہلوؤں پر مثبت اور دور اندیشی پر مبنی بات چیت ہوئی۔ اس میٹنگ میں تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کو جلد مکمل کرنے کے لیے کوشش تیز کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی کو کم کرنے کو لے کر بھی اس میٹنگ میں بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب ہندوستان مسلسل ٹیرف کا معاملہ اٹھا رہا ہے۔ ممکن ہے کہ میٹنگ کے دوران اس معاملہ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہوگا۔ اس کے علاوہ آئندہ میٹنگ میں ہندوستان امریکہ میں اپنی چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے تعلق سے بھی بات کر سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ اس میٹنگ میں امریکہ کی جانب سے ہندوستانی مارکیٹ میں ایگریکلچر اور ڈیری سیکٹر کے لیے اوپین انٹری کا مطالبہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ واضح ہو کہ امریکہ اپنے ڈیری اور زرعی مصنوعات کو ہندوستان میں فروخت کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے وہ مسلسل ہندوستان پر دباؤ بڑھاتا آ رہا ہے۔ ایسے میں میٹنگ میں اس معاملہ پر لازمی طور پر بات چیت ہوئی ہوگی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ ہندوستان-امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لیے چیف نیگوشیئٹر برینڈن لنچ کی قیادت میں امریکی تجارتی نمائندہ دفتر کے افسران کی ایک جماعت 16 ستمبر کو ہندوستان آئی تھی۔ انہوں نے محکمہ کامرس کے اسپیشل سکریٹری کی قیادت میں محکمہ کامرس کے افسران کے ساتھ ہندوستان-امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدہ سمیت ہندوستان-امریکہ تجارتی رشتوں پر بات چیت کی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹیرف کو لے کر ہندوستان اور امریکہ کے رشتوں کے درمیان کشیدگی چلی آ رہی تھی۔ اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ہندوستان کے تئیں نرم رخ اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو قریبی دوست بتایا تھا اور ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس کے جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں بھی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملنا چاہتا ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • اسٹوڈنٹ ویزا پر ماسکو گئے پنجابی نوجوان کو روسی فوج نے جبراً جنگ میں دھکیل دیا، 12 ستمبر کو بھیجا تھا آخری ’وائس میسج‘

  • ,
  • ’ایک گھر میں 4271 ووٹرس، یہ گھر ہے یا ایک پورا انتخابی حلقہ؟‘ ووٹ چوری کے نئے ثبوت پر کانگریس کا سوال

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-16/bhs366kg/G09rxPAW0AAT4y-.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’طلبا پر اے بی وی پی کے غنڈوں کا حملہ ان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے والا‘، یوپی کانگریس صدر اجئے رائے کا تلخ تبصرہ