خبریں

شیئر بازار میں پھر آیا زلزلہ، سنسیکس 634 پوائنٹس اور نفٹی 128 پوائنٹس نیچے

جمعہ کے روز عالمی سطح پر امریکی بازاراضافے کے ساتھ کھلے۔ یورپی بازار بھی ہرے نشان میں رہے جبکہ ایشیائی بازار سرخ نشان میں نظر آئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ایشیائی بازاروں سے موصول کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ریلائنس انڈسٹریز، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے سبب شیئربازار میں زلزلہ آ گیا اور یہ آج مسلسل دوسرے دن نقصان کے ساتھ بند ہوا۔

Published: undefined

بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سنسیکس 633.76 پوائنٹس کم ہو کر 38357.18 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 127.65 پوائنٹس کم ہو کر 11399.80 پوائنٹس پر رہا۔ سنسیکس میں جہاں 1.63 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی وہیں نفٹی میں یہ 1.11 فیصد۔ بڑی کمپنیوں کے ساتھ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ قائم رہا جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.74 فیصد کم ہو کر 14817.06 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.07 فیصد کم ہو کر 14602.97 پوائنٹس پر رہا۔

Published: undefined

بی ایس ای کی تمام کمپنیاں گراوٹ میں رہیں جن میں دھات گروپ میں سب سے زیادہ 2.99 فیصد اور آٹو گروپ میں سب سے کم 0.61 فیصد کی گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں کل 2913 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1722 سرخ نشان اور 1003 ہرے نشان میں بند ہوئیں جبکہ 188 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Published: undefined

عالمی سطح پر امریکی بازاراضافے کے ساتھ کھلے۔ یورپی بازار بھی ہرے نشان میں رہے جبکہ ایشیائی بازار سرخ نشان میں نظر آئے۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.65 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.19 فیصد کے اضافے میں رہا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.25 فیصد، جاپان کا نکئی 1.11 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.87 فیصد کی گراوٹ میں رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined