خبریں

’جنگ سے دور رہیں‘، روسی فوج میں ہندوستانی نوجوانوں کے شامل ہونے کی خبروں پر ہندوستانی وزارت خارجہ کی ہدایت

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کچھ ہندوستانی شہریوں نے روسی فوج کے ساتھ معاون ملازمتوں کے لیے دستخط کیے ہیں، ان کی جلد رِہائی کو لے کر بات ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس

 

روس اور یوکرین کے درمیان طویل مدت سے جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کے خاتمہ کو لے کر کوئی آثار بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ ایسے میں خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ روسی فوج میں ہندوستانی نوجوان بھی شامل ہو رہے ہیں۔ اس خبر پر ہندوستانی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ہندوستانی شہریوں سے یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کچھ ہندوستانی شہریوں نے روسی فوج کے ساتھ معاون ملازمتوں کے لیے دستخط کیے ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے ان کی جلد رِہائی کے لیے مستقل طور پر متعلقہ روسی افسران کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہم سبھی ہندوستانی شہریوں سے مناسب احتیاط رکھنے اور اس جنگ سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ حیدر آباد کے محمد سفیان ان ہندوستانی نوجوانوں میں شامل ہیں جنھیں مبینہ طور پر کچھ ایجنٹس نے دھوکہ دیا تھا اور یوکرین کے خلاف چل رہی جنگ میں روس کے لیے لڑنے کے لیے تیار کیا تھا۔ سفیان کے کنبہ نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ سے روس میں پھنسے نوجوانوں کو بہ حفاظت نکالنے اور ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھی اس معاملے پر مرکز سے روسی حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کی گزارش کی ہے۔

Published: undefined

سفیان کے بھائی عمران نے میڈیا ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جانکاری دی تھی کہ ایک کمپنی نے سفیان کو بلایا تھا جس کا دفتر دبئی، دہلی اور ممبئی میں ہے۔ ان کا پہلا جتھہ 12 نومبر 2023 کو نکلا تھا جس میں 21 لوگ شامل تھے۔ انھیں 13 نومبر کو روس میں ایک معاہدہ پر دستخط کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایجنٹس نے نوجوانوں سے کہا کہ انھیں فوج کے معاون کی شکل میں ملازمت ملے گی، لیکن انھیں فوج میں بھرتی کر لیا گیا اور یوکرین کی سرحدوں کے اندر تعینات کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined