خبریں

ٹوئٹر اسٹاک میں ہیر پھیر معاملے پر ایلن مسک کے خلاف کیس درج

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کارپوریشن کوڈ کی خلاف ورزی میں مسک کا رویہ غلط تھا اور جاری ہے، اور معاہدوں کی شرطوں کے برعکس وہ معاہدے میں متفق تھے۔

ایلن مسک اور ٹوئٹر
ایلن مسک اور ٹوئٹر تصویر آئی اے این ایس

ایک ٹوئٹر شیئر ہولڈر نے ایلن مسک پر مقدمہ کر دیا ہے۔ اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او نے ذاتی فائدہ کے لیے کمپنی کے اسٹاک میں سرگرم طور سے ہیرا پھیری کی۔ ’دی وَرج‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مجوزہ کلاس-ایکشن مقدمہ سین فرانسسکو میں فیڈرل ضلع عدالت میں ٹوئٹر شیئر ہولڈرس کی طرف سے داخل کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا کہ مسک نے سودے کے بارے میں شبہات پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے رویہ میں شامل ہونے کے لیے ’ٹوئٹر کے اسٹاک کو کافی حد تک نیچے لائے تاکی لیوریج بنانے کے لیے مسک کو خرید سے باہر نکلنے یا بائی آؤٹ پرائس پر پھر سے بات چیت کرنے کا موقع ملنے کی امید ہو۔‘‘

Published: undefined

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کارپوریشن کوڈ کی خلاف ورزی میں مسک کا رویہ غلط تھا اور جاری ہے، اور معاہدوں کی شرطوں کے برعکس وہ معاہدے میں متفق تھے۔ اس نے مسک کے کے حالیہ ٹوئٹ پر توجہ مرکوز کیا کہ پلیٹ فارم پر نقلی اکاؤنٹس اور باٹس کے بارے میں زیادہ جانکاری کے بغیر 44 بلین ڈالر کا ٹوئٹر معاہدہ ’آگے نہیں بڑھ سکتا۔‘ شکایت دہندہ نے عدالت سے حکم امتناعی کی راحت مانگی جو ممکنہ طور سے مسک کو متفقہ قیمت پر ٹوئٹر خریدنے کے لیے مجبور کر سکتی ہے۔

Published: undefined

یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کے ساتھ ایک تازہ فائلنگ میں مسک نے ٹیسلا اسٹاک کے خلاف مارجن قرض کی ایک سیریز کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اب اپنے 44 بلین ڈالر کے ٹوئٹر حصولی کے لیے ایکویٹی مالی فنڈنگ میں اضافی 6.25 بلین ڈالر فراہم کرنے کے لیے عزائم کا اظہار کیا ہے، جس سے ان کی مجموعی ایکویٹی عزائم 33.5 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مسک کا اصل منصوبہ ذاتی ایکویٹی میں 21 ارب ڈالر اور قرض میں 25.5 ارب ڈالر کے امتزاج کے ساتھ ٹوئٹر کو حاصل کرنا تھا اور ان قرضوں میں سے 12.5 ارب ڈالر مسک کی ملکیت والے ٹیسلا شیئرس کے خلاف محفوظ تھے۔ نئی ایس ای سی فائلنگ کے مطابق ایلن مسک نے ایکویٹی عزائم کی مجموعی اصل رقم کو 33.5 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے عزم مصمم کیا ہے۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ اضافی 6.25 ارب ڈالر کہاں سے آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو