خبریں

روسی صدر پوتن نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو کیا فون، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا عزم

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ’’روسی صدر ولادمیر پوتن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور ہندوستان کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی، ولادیمیر پوتن / آئی اے این ایس</p></div>

نریندر مودی، ولادیمیر پوتن / آئی اے این ایس

 

روس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کا تعاون کرنے سے متعلق اپنے عزائم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔ روسی صدر ولادمیر پوتن نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’روسی صدر پوتن نے وزیر اعظم مودی کو فون کیا اور ہندوستان کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔ انھوں نے بے قصور لوگوں کی موت پر گہری ہمدردی ظاہر کی۔ ساتھ ہی انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کو مکمل حمایت دینے کی بات کہی۔‘‘

Published: undefined

رندھیر جیسوال نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ اس بہیمانہ حملے کے قصورواروں اور ان کے مددگاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ دونوں لیڈران نے ہند-روس خصوصی اختیارات حاصل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزائم واضح کیے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’وزیر اعظم (مودی) نے وکٹری ڈے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر (روسی) صدر پوتن کو نیک خواہشات پیش کیں اور انھیں اس سال کے آخر میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے سالانہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے لیے مدعو کیا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل روسی وزارت خارجہ سرگیئی لاوروف نے اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر فکر ظاہر کی تھی۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہند و پاک کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ اس درمیان روسی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک سے صبر کرنے اور کسی بھی طرح کی سبقت کو روکنے کی اپیل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined