خبریں

جرمنی کے 5 روزہ دورے پر راہل گاندھی نے جرمن وائس چانسلر لارس کلنگ بیل سے کی ملاقات، اہم امور پر ہوا تبادلۂ خیال

کانگریس نے بتایا کہ راہل گاندھی نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامہ میں ہندوستان کے سفر پر جرمن تھنک ٹینکس کے ساتھ ایک جامع اور بامعنی گفتگو کی۔

<div class="paragraphs"><p>جرمنی کے وائس چانسلر لارس کلنگ بیل کے ساتھ راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

جرمنی کے وائس چانسلر لارس کلنگ بیل کے ساتھ راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے جمعہ کے روز برلن میں جرمنی کے وائس چانسلر لارس کلنگ بیل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی جانکاری کانگریس نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے اور ملاقات کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر بھی کی ہیں۔ راہل گاندھی اور لارس کے درمیان ہوئی اس ملاقات کو تعمیری اور بامعنی قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق راہل گاندھی اور لارس کلنگ بیل کے درمیان ہوئی بات چیت کا محور وہ عالمی چیلنجز رہے جو موجودہ عالمی نظام کو شکل دے رہے ہیں۔ اس ملاقات میں ہندوستان و جرمنی کے درمیان مستقبل پر نظر رکھنے والی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی غور کیا گیا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ دونوں لیڈران نے موسمیاتی تبدیلی، جمہوریت اور عالمی ذمہ داری جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے مذکورہ مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے یہ زور بھی دیا کہ پالیسی سازی کے مرکز میں عوامی فلاح کو توجہ دی جائے۔ دوسری طرف لارس کلنگ بیل نے ماحولیاتی تحفظ اور ہندوستان کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے جرمنی کے عزائم کو منظر عام پر لایا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی عالمی برادری کے ساتھ لگاتار ملاقات کر رہے ہیں اور جرمنی کے نائب چانسلر لارس کلنگ بیل سے ہوئی ملاقات بھی راہل گاندھی کی وسیع تر مصروفیات کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کے سیاسی و سماجی منطرنامے پر نقطۂ نظر کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس وقت راہل گاندھی جرمنی کے 5 روزہ دورے پر ہیں، جہاں ان کی سابق چانسلر اولاف شولز سمیت متعدد جرمن رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں۔ وہ ہندوستانی تارکین وطن سے بھی ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

کانگریس نے جرمنی میں راہل گاندھی کی سرگرمیوں سے متعلق کچھ اہم جانکاریاں اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔ ایک میٹنگ کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’راہل گاندھی نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامہ میں ہندوستان کے سفر پر جرمن تھنک ٹینکس کے ساتھ ایک جامع اور بامعنی گفتگو کی۔‘‘ اس پوسٹ کے ساتھ کانگریس نے عنوان لگایا ہے ’ایک بدلتی ہوئی دنیا میں ہندوستان‘۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان 2000 میں قائم ہونے والی اسٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مسلسل وسعت اختیار کر چکی ہے۔ 2023 میں دو طرفہ تجارت 33.33 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت اور دفاعی تعاون جیسے شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined