خبریں

مودی حکومت کی مار، مہاراشٹر میں پٹرول 90 کے پار

روی شنکر پرساد کا یہ کہنا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کچھ نہیں کر سکتی، اس کو لاچاری کہیں یا بے حسی۔ یہ بے حسی ہی ہے کیونکہ حکومت  قیمتوں کو کم کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مستقل جاری ہے اور آج کے اضافہ کے بعد پٹرول کی قیمت مہاراشٹر میں 90 روپے فی لیٹر کو پار کر گئی ہے اور اب وہاں ایک لیٹر پٹرول90.05 روپے کا مل رہا ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ممبئی میں یہ قیمت14 پیسے بڑھ کر 88.26 روپے ہو گئی ہے جبکہ دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.87 روپے ہے۔ ادھر ڈیزل کی قیمتوں میں بھی15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں77.47 روپے فی لیٹر ہے جبکہ دہلی میں72.97 روپے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے کے بیچ اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں 3.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں4.21 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے اور عالمی منڈی کے حالات کو دیکھا جائے تو اضافے کا یہ سلسلہ ابھی جاری رہے گا۔

Published: 11 Sep 2018, 9:41 AM IST

ادھر پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس اور حزب اختلاف کی دیگر سیاسی پارٹیاں حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتری ہوئی ہیں اور یہ حکومت کے لئے اس لئے بھی پریشانی کا سبب ہے کیونکہ چند ماہ بعد بی جے پی کی قیادت والی کئی اہم ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں اور ان کے چند ماہ بعد عام انتخابات ہونے ہیں۔ حکومت کے پاس قیمتیں کم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ وہ ایکسائز ڈیوٹی کم کر دے مگر حکومت کے رویہ سے نہیں لگتا کہ وہ ایسا کچھ کرے گی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری جانب ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت مستقل گر رہی ہے جس کی وجہ سے ابھی قیمتیں اور بڑھیں گی۔ روپے کی قیمت جس تیزی کے ساتھ نیچے گر رہی ہے اس سے ہندوستانی صنعت کو زبردست نقصان ہو رہا ہے۔

Published: 11 Sep 2018, 9:41 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Sep 2018, 9:41 AM IST