خبریں

’پتہ نہیں عمران خان کو مشورے کون دیتا ہے؟‘

وزیراعظم عمران خان کے کشمیر پر خطاب کو بعض مبصرین نے مایوس کُن قرار دیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ  وزیراعظم اپنی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرہے ہیں۔

’پتہ نہیں عمران خان کو مشورے کون دیتا ہے؟‘
’پتہ نہیں عمران خان کو مشورے کون دیتا ہے؟‘ 

گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ جمعہ کے روز آدھے گھنٹے کے لیے گھروں سے باہر نکل کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے م‍زید کہا کہ اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس تک پاکستانی قوم ہر ہفتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف آواز بلند کرے گی. وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ مسلم ممالک کی جانب سے کشمیر کا ساتھ نہ دینے پر مایوس ہیں لیکن وہ پریشان نہ ہوں کیوں کہ پاکستان پھر بھی اس معاملے کو اٹھاتا رہے گا۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر کچھ حکومتی وزرا نے وزیراعظم کے اس بیان کو سراہا لیکن اکثر لوگوں کی رائے تھی کہ اس قسم کا احتجاج بے سود اور بے نتیجہ ہوگا۔ صحافی نائلہ عنایت نے کہا،'' پتہ نہیں عمران خان کو یہ زبردست آئیڈیاز کون دیتا ہے۔‘‘

Published: undefined

تجزیہ کار ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے ٹویٹ کی کہ خطاب کے دوران عمران خان بالکل پر اعتماد نظر نہیں آئے بلکہ ان کے انداز سے مایوسی جھلک رہی تھی وہ بعض اوقات اقوام متحدہ کے لیے مسلم دنیا کے ترجمان بنتے دکھائی دیے اور ایک ایسے معاملے کی نشاندہی کر رہے ہیں جو جہادی سرگرمیوں کی وجہ سےبگڑ گیا۔

Published: undefined

صحافی عباس ناصر نے ٹویٹ کیا کہ کشمیر پر حکومت پاکستان کا ردعمل قیادت کے بحران کی عکاسی کرتا ہےاور پاکستانی خارجہ پالیسی کا بےسمت ردعمل ملک میں لیڈرشپ کے فقدان کا عکاس ہے۔ کاش ہمارے پاس ایسی حوصلہ افزا قیادت ہوتی جو اس مسئلے پر قوم کی بامعنی انداز میں رہنمائی کر سکتی۔

Published: undefined

دوسری جانب تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ عمران خان کو جمعہ کو کشمیری عوام کے لیے احتجاج کی کال دینے پر کیوں تنقید کر رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس محدود آپشنز ہیں۔ اس تنازعہ کو بڑھانے کے بجائے وہ پر امن طریقے سے عوام کی بے چینی کو کم کر رہے ہیں۔

Published: undefined

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کچھ بھی ہو پاکستان کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ عمران خان نے آر ایس ایس کے نظریے سے خبردار کر دیا ہے۔ آج مودی نہ صرف بھارت بلکہ باہر بھی تنہا ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined