خبریں

کورونا: دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے متجاوز، امریکہ میں بدحالی جاری

برازیل کی حالت بھی کورونا کی وجہ سے دن بہ دن خراب ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی تازہ اموات کے بعد ہلاکتوں کی کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا انفیکشن کا قہر پوری دنیا میں جاری ہے اور امریکہ کی حالت انتہائی خستہ معلوم ہو رہی ہے۔ امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ گئے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مسلسل ہلاکتوں کے بعد اب اموات کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان جانب اسپین میں کی جانے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجومی تحفظ یا ہرڈ امیونٹی کا تصور درست نہیں۔ تحقیق کے مطابق اسپین کی آبادی میں سے صرف 5 فیصد لوگوں کے جسم ہی کورونا سے محفوظ رکھنے والی اینٹی باڈیز تیار کر سکے، باقی 95 فی صد آبادی کسی بھی وقت کورونا کا شکار ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

بہر حال، دنیا بھر میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں عالمی وباکورونا وائرس کے کیسز میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک ملک میں 29 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پیر تک امریکہ میں کورونا وائرس سے 130،090 افراد ہلاک اور 2،910،023 متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 65 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وبا کے 20،229 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 1،623،284 ہوگئی ہے اور اب تک 65،487 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined