خبریں

قطر کی طرف سے پاکستان کو تین بلین ڈالرز کی مدد!

قطرکی طرف سے پاکستان کو تین بلین ڈالرز دیئے جانے کی خبرکی ابھی تک سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ جب کہ اس عرب ملک کی طرف سے سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

قطرکی طرف سے پاکستان کو تین بلین ڈالرز دیے جانے کی خبرکی ابھی تک سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ جب کہ اس عرب ملک کی طرف سے سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

Published: 26 Jun 2019, 8:00 AM IST

واضح رہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گرم رہی ہے کہ قطر کے امیرحماد الثانی کے دورے کے دوران اس عرب ملک نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز جمع کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم ڈی ڈبلیو نے جب اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ کے ترجمان خاقان نجیب سے دریافت کیا تو انہوں نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی وہ ٹوئیٹ بھیج دی، جس میں انہوں نے قطری امیر حماد الثانی کا تین بلین ڈالرز جمع کرانے اور سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔ اکنامک افیئرز ڈویژن کے ایک افسر نے تاہم نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ یہ اعلان صرف اعلان ہی ہے: ’’ابھی تک تو کوئی اطلاع نہیں کہ یہ پیسے کب جمع کرائے جائیں گے؟ اس حوالے سے اب تک کو ئی تفصیلات نہیں آئی ہیں اور صرف اعلان ہی ہوا ہے۔‘‘ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ابھی تک اس پیسے کی کوئی تفصیلات نہیں ہیں: ’’کیونکہ یہ کل ہی اعلان ہوا ہے، اس لیے اس کی تفصیلات ابھی نہیں ہیں۔ اس سے پہلے سعودی عرب نے تین ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے ہیں اور دو بلین ڈالرز متحدہ عرب امارات کی طرف سے آئے ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ یو اے ای بقیہ ایک بلین ڈالر کب جمع کرائے گا۔‘‘ چین کی طرف سے جمع کرائے گئے پیسے کے حوالے سے بھی عابد قمر نے کہا کہ ان کے پاس اس وقت اس کی تفصیلات نہیں ہیں۔

Published: 26 Jun 2019, 8:00 AM IST

سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری کرنے کے اعلان کی بھی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’کیسی سرمایہ کاری؟ ابھی تک کو اس کے ٹی او آرز بھی نہیں بنے ہیں۔ جب ٹی او آرز بنیں گے تو پھر پتہ چلے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری بنانا چاہتا ہے اور وہاں سرمایہ کاری کرنےکا ارادہ رکھتا ہے۔‘‘ ملک میں یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ قطری امیر کو اپنا دورہ مختصر کرنا پڑا۔ تاہم وزراتِ خارجہ کے حکام کی جانب سے رابطے کی کوشش کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Published: 26 Jun 2019, 8:00 AM IST

ڈی ڈبلیو نے وزارتِ خزانہ اور اکنامک افیئرز ڈویژن کے سینیئر افسران سے قطری سرمایہ کاری کی تفصیلات جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن ان افسران نے سوالات کے جواب نہیں دیے۔

Published: 26 Jun 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jun 2019, 8:00 AM IST