خبریں

اہم خبریں LIVE: ’مودی حکومت چین کے بارے میں بولنے سے ڈر رہی ہے‘، اسدالدین اویسی کا الزام

اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس 

’مودی حکومت چین کے بارے میں بولنے سے ڈر رہی ہے‘، اسدالدین اویسی کا الزام

رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’وزیر اعظم سیاسی قیادت دکھانے مین ناکام رہے ہیں۔ تصادم 9 دسمبر کو ہوا تھا اور آپ آج بیان دے رہے ہیں۔ اگر میڈیا نے رپورٹ نہیں کی ہوتی تو آپ نہیں بولتے۔ سبھی فریقین کو تصادم کی جگہ پر لے جائیں۔ وزیر اعظم چین کا نام لینے سے ڈر رہے ہیں، ان کی حکومت چین کے بارے میں بولنے سے ڈر رہی ہے۔‘‘

Published: 13 Dec 2022, 8:21 AM IST

راجستھان کے جودھپور سلنڈر دھماکہ میں اب تک 22 لوگوں کی موت

راجستھان کے جودھپور ضلع واقع شیرگڑھ علاقہ میں ہوئے سلنڈر دھماکوں میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ منگل کی صبح چار مزید لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں دولہے کے والد بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل پیر کی شب دولہے کی والدہ وفات پا گئی تھیں۔ مہلوکین میں بیشتر خواتین و بچے شامل ہیں۔ دراصل باڑمیر ضلع کے کھوکھسر باشندہ وجئے سنگھ کی سب سے چھوٹی بیٹی اوم کنور کی بارات جودھپور کے شیرگڑھ بھونگرا سے آنے والی تھی جہاں ایک دن پہلے ہی سلنڈر دھماکہ کے سبب دولہا سمیت تقریباً 60 لوگ جھلس گئے تھے۔ جیسے ہی خبر دلہن کے گھر تک پہنچی تو شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔

Published: 13 Dec 2022, 8:21 AM IST

جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع واقع سوپور سے آئی ای ڈی برآمد

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور واقع تلیبل علاقہ میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔ اس کی خبر ملتے ہی سوپور پولیس، 52 آر آر اور سی آر پی ایف جون موقع پر پہنچ گئے۔

Published: 13 Dec 2022, 8:21 AM IST

کابل میں چینی ہوٹل پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے لی

افغانستان کے کابل میں پیر کے روز ایک چینی ہوٹل پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملہ کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے قبول کی ہے۔ جب یہ حملہ ہوا تھا تو گیسٹ ہاؤس میں کئی چینی مہمان موجود تھے۔ فائرنگ واقعہ کے دوران 5 لوگوں کے ہلاک ہونے اور 18 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ مہلوکین میں 3 حملہ آور بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’کابل کے ایک ہوٹل میں حملہ ہوا تھا۔ تینوں حملہ آور مارے گئے ہیں۔ ہوٹل میں موجود سبھی مہمان محفوظ نکال لیے گئے ہیں۔ صرف دو غیر ملکی مہمان کو چوٹ آئی ہے کیونکہ وہ نیچے کود گئے تھے۔‘‘

Published: 13 Dec 2022, 8:21 AM IST

راجستھان کے جیناپور سے کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ ایک بار پھر شروع

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں آج صبح ایک بار پھر ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع ہو گئی ہے۔ یہ یاترا آج جیناپور سے شروع ہوئی اور صبح سے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد راہل گاندھی کے پیچھے پیچھے چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ راہل گاندھی یاترا کے دوران اپنے ساتھ چلنے والے لوگوں سے بات بھی کر رہے ہیں اور عوام کے مسائل کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: 13 Dec 2022, 8:21 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Dec 2022, 8:21 AM IST