خبریں

اہم خبریں LIVE: ایلن مسک نے ٹیسلا کے شیئرس میں گراوٹ کے لیے فیڈرل ریزرو کو ٹھہرایا ذمہ دار

ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس 

مسک نے ٹیسلا کے شیئرس میں گراوٹ کے لیے فیڈرل ریزرو کو ٹھہرایا ذمہ دار

ٹیسلا کے شیئرس میں گراوٹ کے درمیان ایلن مسک نے ہفتہ کے روز موجودہ حالات کے لیے فیڈرل ریزرو کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ان کی الیکٹرک کار کمپنی پہلے سے بہتر کر رہی ہے۔ اس سال جنوری سے ٹیسلا کے اسٹاک میں تقریباً 60 فیصد کی گراوٹ آئی ہے اور اس ہفتہ 156.80 ڈالر پر کاروبار ہوا۔

Published: 17 Dec 2022, 10:09 AM IST

مہاراشٹر کے عوام اپنے ووٹ سے بی جے پی کو جواب دیں گے، بالا صاحب تھوراٹ

ایکناتھ شندے حکومت کے خلاف مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے احتجاجی مارچ میں شامل کانگریس لیڈر بالاصاحب تھوراٹ نے کہا ’’کئی بڑے پروجیکٹ مہاراشٹر سے چھین کر گجرات کو دیے گئے اور وہاں بی جے پی نے الیکشن جیت لیا۔ مہاراشٹر کے عوام اپنے ووٹ سے بی جے پی کو مضبوط پیغام دیں گے۔‘‘

Published: 17 Dec 2022, 10:09 AM IST

مہا وکاس اگھاڑی کا ایکناتھ شندے حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ

مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے ممبئی میں ایکناتھ شندے حکومت اور مہاراشٹر کے گورنر بی ایس کوشیاری کے خلاف چھترپتی شیواجی مہاراج پر متنازعہ تبصرہ کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا۔

Published: 17 Dec 2022, 10:09 AM IST

بہار کے چھپرا میں زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کی تعداد 70 ہوئی

بہار کے چھپرا میں زہریلی شراب پنے سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی ہے۔

Published: 17 Dec 2022, 10:09 AM IST

عوام کو لگا مہنگائی کا جھٹکا، سی این جی کے داموں میں پھر اضافہ

دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ اس بار 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ نرخ آج صبح 6 بجے سے نافذ ہو گئے ہیں۔ دہلی میں سی این جی کی قیمت 95 پیسے بڑھ کر 79.56 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ این سی آر میں بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سی این جی نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں 82.12 فی کلو جبکہ گڑگاؤں میں 87.89 فی کلو میں دستیاب ہوگی۔

Published: 17 Dec 2022, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Dec 2022, 10:09 AM IST