خبریں

مودی نے پاکستانی جوہری خطرے کو غیر اہم قرار دے دیا

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے جوہری حملوں کی دھمکیوں کو غیر اہم کر دیا ہے۔ مودی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر بھارتی حملے سے جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں ملکی سلامتی کے موضوع کو بنیادی نکتہ بنا رکھا ہے۔ کشمیر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان، کشمیر کے رہنماؤں اور اپوزیشن پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

مودی نے کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے مہینے میں بھارتی طیاروں کے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملہ کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے دونوں ممالک کے مابین جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط تھیں۔

Published: undefined

بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی شق 370 کے خاتمے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔ کشمیر کے رہنماؤں کی جانب سے بی جے پی کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ اس تنقید کو دھمکیاں قرار دیتے ہوئے نریندر مودی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’پاکستان بھی نیوکلیئر نیوکلیئر کر کے ہمیں دھمکاتا رہتا تھا۔ ہم نے ان کے نیوکلیئر کی ہوا نکال دی یا نہیں۔‘‘

Published: undefined

بھارت کا دعویٰ ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے پلوامہ حملے کے جواب میں پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں جیش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔

Published: undefined

فوجی امور کے ماہرین خبردار کرتے رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے مابین روایتی ہتھیاروں سے جنگ شروع ہونے کی صورت میں جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا شدید خطرہ ہو گا۔ اسی وجہ سے دونوں ممالک کشیدگی میں اضافے سے اجتناب کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

پاکستان نے واضح لفظوں میں کبھی ایٹمی حملے کی دھمکی نہیں دی تاہم پاکستان وزیر اعظم عمران خان نے فروری میں اپنی تقریر میں بھی کہا تھا کہ ’جس قسم کے ہتھیار موجود ہیں‘ انہیں سامنے رکھتے ہوئے دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی لانا چاہیے۔

Published: undefined

کشمیر میں انتخابی جلسے سے اپنے خطاب میں نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو خبردار کیا کہ ان کا ’نیا بھارت دہشت گردوں کو ان کے گھروں میں گھس کر ختم کرنے‘ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined