خبریں

دہلی کے مالویہ نگر میں 18 گھنٹے بعد بھی آگ بے قابو، ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی

آگ کی شدت اتنی شدید تھی کہ دہشت کے سبب آس پاس کے رہنے والے لوگو ں نے اپنے گھروں کے باہر کھلے میں پوری رات گزاری۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دہلی کے جنوب میں واقع مالویہ نگر علاقہ کے گوڈاؤن میں لگی آگ پر 18 گھنٹے کے بعد بھی قابو نہیں پایاجا سکا ہے۔ آگ اتنی شدید ہے کہ دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد مانگی ہے۔ فی الحال ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر قابوپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہیں آگ کی دہشت کے سبب آس پاس کےرہنے والے لوگو ں نے پوری رات اپنے گھروں کے باہر کھلے میں گزاری ۔ خوف کا عالم یہ تھا کہ لوگوں نے گھروں میں رکھا اپناقیمتی سامان تک سمیٹ لیا تھا ۔

Published: 30 May 2018, 10:49 AM IST

گوڈاؤن کے نزدیک رہائشی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’منگل کی شام جب آگ لگی تو اسے بجھا لینے کا دعوی کیا گیا تھا ، لیکن شام کو جب تیز ہوا چلنی شروع ہوئی تو آگ بھی تیزی سے پھیلنے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شعلے نظر آنے لگے۔‘ ایک شخص نے بتایا کہ اس کا گھر گوڈاؤن سے ملحق ہے اس لئے اس نے سارا قیمتی سامان سمیٹ کر کار میں رکھ دیا ہے۔ آگ کی وجہ سے کئی لوگ اپنے رشتہ داروں کے یہاں چلے گئے ہیں۔

Published: 30 May 2018, 10:49 AM IST

واضح رہے کہ جہاں آگ لگی ہے اس کے ایک طرف نرنکاری پبلک اسکول ہے تو دوسری طرف رہائشی علاقہ۔ یہ آگ آس پاس کے مکانوں کو اپنی زد میں بھی لے سکتی ہے اس لئے ان مکانوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر رہائشی علاقہ میں ربر اور کیمیکل کا گوڈاؤن بنانے کی اجازت کس نے دی۔ یہ گوڈاؤن غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ پولس اب اس بات کی بھی جانچ کرے گی۔ آگ زیادہ نہ پھیلے اس کے لئے انتظامیہ نے گوڈاؤن میں رکھے کیمیکل اور ربر کے ڈرموں کو باہر نکلوالیا۔

ادھر دہلی کے بڑاڑی علاقہ میں ایک کپڑے کے گودام میں شدید آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ بدھ کی صبح تقریباً 4.15 بجے یہ آگ لگی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ فی الحال آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔

Published: 30 May 2018, 10:49 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 May 2018, 10:49 AM IST