خبریں

اہم خبریں: بہار میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 3646 نئے مریض آئے سامنے

کورونا وائرس
کورونا وائرس تصویر گیٹی ایمج

بہار: کورونا نے ڈھایا قہر، ایک دن میں 3646 نئے مریض آئے سامنے

کورونا کا قہر ریاست بہار میں اب بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اس بات کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعرات کے روز کورونا کے 3646 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح سے بہار میں اب کورونا انفیکشن کے مجموعی معاملے بڑھ کر 71 ہزار 794 ہو گئے ہیں۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

بہار پہنچنے پر آئی پی ایس افسر ونئے تیواری نے کہا "ممبئی میں تحقیقات کو کوارنٹائن کیا گیا"

سوشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں جانچ کے لیے ممبئی گئے بہار آئی پی ایس افسر ونئے تیواری کو بی ایم سی نے کوارنٹائن کر دیا تھا جنھیں اب کوارنٹائن سے آزادی مل گئی ہے۔ انھوں نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کوارنٹائن کیا گیا تھا، لیکن ہاں یہ ضرور ہے کہ تحقیقات کو کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ بہار پولس جانچ کر رہی تھی (سوشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں) اس میں رخنہ اندازی ہوئی۔“

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

بہار: نتیش حکومت کے خلاف آنگن باڑی کارکنان کی ہڑتال جاری

ریاست بہار کے مظفر پور میں آشا اور آنگن باڑی کارکنان کی ہڑتال جاری ہے۔ ان کارکنان نے مودی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ 1000 روپے اعزازیہ دیے جانے کا اعلان جو دو سال قبل کیا گیا تھا، وہ بھی اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔ ایک آنگن باڑی کارکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”10 ہزار سے ہمارا گزارہ نہیں ہوتا ہے، اسے بڑھایا جائے۔ اس کے علاوہ 1000 روپے کا اعزازیہ دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا، وہ دو سال سے اٹکا پڑا ہوا ہے۔ کہاں ہے ہمارا اعزازیہ! کہاں گیا نتیش کمار کا وعدہ؟“

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

پہلی 'کسان ریل' مہاراشٹر سے بہار روانہ، پیوش گویل اور نریندر تومر نے دکھائی ہری جھنڈی

ہندوستانی ریل کی تاریخ میں آج اس وقت ایک نیا باب جڑ گیا جب ملک کی پہلی ’کسان ریل‘ کو مرکزی وزراء پیوش گویل اور نریندر سنگھ تومر نے ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ ریل مہاراشٹر کے دیولالی اسٹیشن سے بہار کے داناپور اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ مرکزی وزراء نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس ’کسان ریل‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہوئے 90 فیصد مریضوں کے پھیپھڑے خراب

چین کے شہر ووہان سے ایک بری خبر سامنے اآ رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا انفیکشن سے جو لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں ان میں سے 90 فیصد افراد کے پھیپھڑے خراب ہیں۔ گویا کہ کورونا انفیکشن کے بعد پھیپھڑے پہلے کی طرح ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

دہلی کانگریس صدر چودھری انل اور شکتی سنگھ گوہل کی قیادت میں نکالا گیا نیائے مارچ

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری شکتی سنگھ گوہل اور دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار کی قیادت میں آج کانگریس نے دہلی میں ’نیائے مارچ‘ نکالا۔ یہ نیائے مارچ دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی حکومت کے ملازمین کے استحصال کے خلاف تھا جس میں کیجریوال حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

کیرالہ: وائناڈ میں زبردست بارش کے بعد سیلاب کا منظر

کیرالہ میں زبردست بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ وائناڈ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جہاں قومی شاہراہ پر بھی سیلاب کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ویڈیو این ایچ-766 متھنگا کا ہے اور صاف دکھائی دے رہا ہے کہ سڑک کے دونوں کناروں پر درخت کھڑے ہیں اور قومی شاہراہ پر پانی اس طرح بھرا ہے کہ وہ نظر ہی نہیں آ رہا۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

ہندوستان: کورونا انفیکشن نے قائم کیا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹے میں 62538 نئے کیسز درج

کورونا وائرس انفیکشن نے ہندوستان میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 24 گھنٹہ میں اس انفیکشن کی وجہ سے 62538 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس طرح اب ہندوستان میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 27 ہزار 75 ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں اس وبا سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 585 تک پہنچ گئی ہے۔ موجودہ وقت میں 6 لاکھ 7 ہزار 384 کیسز سرگرم ہیں جب کہ 13 لاکھ 78 ہزار 106 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

امریکی صدر ٹرمپ نے 'ٹک ٹاک' کے خلاف اٹھایا سخت قدم

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی لگانے کی دھمکی دینے کے بعد ٹک ٹاک کی اصل کمپنی کے خلاف ایک کارگزار حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کے اثر ہونے میں 45 دن کا وقت لگتا ہے اور یہ کسی بھی امریکی کمپنی یا شخص کو چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ لین دین پر پابندی لگاتا ہے۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

ہندوستان میں بڑھتے کورونا کیسز کے مدنظر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کیا حملہ

ہندوستان میں کورونا کیسز نے 20 لاکھ کا اعداد و شمار پار کر لیا ہے۔ اس کے مدنظر کانگریس سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ”20 لاکھ کا آنکڑا پار، غائب ہے مودی سرکار“۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے پیشین گوئی کی تھی کہ اگر کورونا کی یہی رفتار جاری رہی اور مودی حکومت نے بہتر پالیسی اختیار نہیں کی تو 10 اگست تک کورونا کیسز 20 لاکھ سے زیادہ کا نمبر پار کر جائیں گے، اور 7 اگست کو ہی ہندوستان میں یہ نمبر پار ہو گیا۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

مرادآباد:قتل کے ملزم کا گولی مار کر قتل

اترپریش کے ضلع مرادآباد کے کٹگھر علاقے میں جمعرات کو قتل کے الزام میں ضمانت پر رہا ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ کٹگھر علاقے کے دوڑباغ گاؤں میں سال 2019 میں ہوئے پرتشدد جھڑپ میں کسان حنیف کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے کے قتل کے ملزم امیر، رئیس اور شریف کوپولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ کچھ دن پہلے ہی جیل میں بند امیر و شریف کو ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ صبح دوسرے گروپ کے لوگوں نے عامر کو اکیلے پاکر اس کا گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کی اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ فورنسک ٹیم واردات کی جگہ پر چھان بین کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کٹگھر علاقے کے دوڑ باغ گاؤں میں سال 2019 میں راستے کے معمولی تنازع کے سلسلے میں حنیف کا قتل کیا گیا تھااور قتل کے الزام میں عامر رئیس،شریف کو جیل ہوئی تھی۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Aug 2020, 8:03 AM IST