
پونے ٹسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 375 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی جانب سے سبھی گیندبازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خصوصی طور پر آخر کے جنوبی افریقی بلے بازوں کو روی چندرن اشون نے خوب پریشان کیا۔ انھوں نے 4 وکٹ لیے جب کہ امیش یادو نے 3، محمد شامی نے 2 اور رویندر جڈیجہ نے 1 وکٹ لیے۔ ہندوستانی گیندبازوں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان کو پہلی اننگ میں 326 رنوں کو بڑی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹ کے نقصان پر 601 رن بنائے تھے اور اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
سری نگر میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود ہری سنگھ ہائٹ اسٹریٹ کے پاس جنگجوؤں نے گرینیڈ سے حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پہلے موصول خبروں میں بتایا گیا تھا کہ 5 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
چاندنی چوک، دہلی کی رکن اسمبلی الکا لامبا آج باضابطہ کانگریس میں شامل ہو گئیں۔ انھوں نے کانگریس لیڈر پی سی چاکو اور دیگر کچھ پارٹی کارکنان و اپنے محبین کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔
وزارت خارجہ پی ایم مودی اور چینی صدر جنپنگ کے تعلق سے ایک بیان دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری وجے گوکھلے نے بتایا کہ ان دونوں لیڈروں کے درمیان کشمیر ایشو پر کوئی بھی بات چیت نہیں ہوئی۔
کانگریس نے مودی حکومت میں برباد ہو رہے کاروبار اور معیشت پر پڑ رہے اس کے اثر پر حکومت کے خلاف حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’قرض کی شرح میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ لوگوں کا نہ تو سرمایہ میں بھروسہ رہا اور نہ ہی حکومت میں۔ جب ان کے کاروبار حکومت کی غلط پالیسیوں سے برباد ہونے ہی ہیں، تو وہ کاروبار کے لیے قرض کیوں لیں گے۔‘‘
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے ذریعہ بنائے گئے 601 رن کے جواب میں جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے لنچ تک اپنی پہلی اننگ میں 6 وکٹ کے نقصان پر 136 رن بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگ کی بنیاد پر اب بھی ہندوستان سے 465 رن پیچھے ہے۔
کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آ چکی کالی-پیلی ٹیکسی پریمیر پدمنی ٹیکسی کو ممبئی کی لائف لائن تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اب اس ٹیکسی کا سفر ختم ہونے والا ہے۔ جون 2020 سے اس کار کا سفر ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ ویسے یہ بات قابل ذکر ہے کہ پریمیر پدمنی ٹیکسی کا پروڈکشن 2000 میں ہی بند کر دیا گیا تھا۔
آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی وائی ایس آر سی پی حکومت کو عوام مخالف ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو نقصان پہنچانے والی پالیسیاں نافذ کر رہی ہے اور مخالف پارٹیوں کے لیڈروں پر غیر قانونی کیس درج کیے جا رہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی سائیکو کی طرح رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جو ریاست کے لیے ٹھیک نہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Oct 2019, 9:27 AM IST