خبریں

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ: ملزمان کی بریت پر پاکستان کا سخت اعتراض، ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی

نیوزی لینڈ کے براڈ کاسٹر کرس لینچ نے2017 میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی کالم لکھا تھا تاہم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کرس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جو لکھا اس پر وہ شرمندہ ہے اور معافی چاہتا ہوں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ: ملزمان کی بریت پر پاکستان کا سخت اعتراض، ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی

سمجھوتہ ایکسپریس کے تمام ملزمان کو پنچکولہ کی این آئی اے عدالت کی طرف سے بری کئے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریا کو طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کئے جانے کے خلاف شدید احتجاج درج کرایا۔ واضح رہے کہ پنچکولہ کی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس بلاسٹ کے ملزم سوامی اسیما نند سمیت تمام 4 ملزمان کو بری کر دیا۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں عدم پیشرفت کا معاملہ اعلیٰ بھارتی حکام کے سامنے ہر فورم پر اٹھاتا رہا ہے، بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کو بری کرکے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی سے متعلق فیصلے سے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگانے والے بھارت کی منافقت سامنے آگئی۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

'مذاق' بن گئے ہیں وزیر اعظم: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے روزگار کے محاذ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ 'مذاق' بن کر رہ گئے ہیں۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’میرے خیال سے ہندوستان روزانہ 450 روزگار پیدا کررہا تھا۔ مسٹر نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے سال 2018 میں ایک کروڑ نوکریاں ختم ہوگئیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سال 2018 میں روزانہ 27 ہزار نوکریاں ختم ہوئیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم ایک مذاق بن گئے ہیں۔‘‘

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

راہل گاندھی ملک میں بے روزگاری کے معاملے میں مسلسل حکومت پر نشانہ لگاتے رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس بے روزگاری کو بڑا مسئلہ بنا رہی ہے اور مختلف اعداد و شمار کے ذریعے روزگار کے مواقع ختم ہونے کا دعوی کر رہی ہے۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

سمجھوتہ ایکسپریس: پاکستانی شہری راحیلا وکیل کی عرضی مسترد

سال 2007 میں پانی پت کے دیوانا اسٹیشن کے نزدیک سمجھوتہ ایکسپریس میں ہوئے دھماکے معاملہ میں پنچکولہ کی خصوصی این آئی اے عدالت نے پاکستانی وکیل کی عرضی مسترد کر دی ہے۔ راحیلا نے متاثرین کی طرف سے بیان درج کرنے کی عدالت سے اپیل کی تھی۔

1 مارچ کو پاکستانی وکیل کی عرضی داخل کرنے کی وجہ سے آج کی تاریخ دی گئی تھی، اس کے بعد 14 مارچ کو وکلا کی ہڑتال ہونے کی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں ہوسکا، اس لئےعدالت نے نئی تاریخ دی تھی۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

گودھرا واقعہ کے ملزم یعقوب کو عمرقید کی سزا

احمدآباد: گجرات کے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس میں آگ لگانے سے متعلق معاملے کے ایک ملزم یعقوب پاتلیا کو ایک خصوصی عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

یعقوب پاتلیا کو گزشتہ سال جنوری میں گودھرا سے ہی گرفتار کیا گیا تھا جہاں 27 فروری 2002 کو مذکورہ ٹرین کے کوچ ایس۔6 میں آگ لگائے جانے سے 59 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے ایک دن بعد سے ہی پورے گجرات میں فساد ہوئے تھے۔

معاملے کی جانچ خصوصی جانچ ٹیم ( ایس آئی ٹی) نے کی۔ ایس آئی ٹی عدالت کے جج ایس ایچ ووہرہ نے پاتلیا کو اس معاملے میں قتل اور سازش کا ملزم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ اس سے پہلے اس کے دو بھائی کو بھی اس معاملے میں سزا ہوچکی ہے جن میں سے ایک کی جیل میں ہی موت ہوچکی ہے۔

اس معاملے میں خصوصی عدالت نے مارچ 2011 میں 31 ملزموں کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 11 کو پھانسی اور 20 کو عمرقید کی سزا سنائی تھی لیکن اکتوبر 2017میں گجرات ہائی کورٹ نے پھانسی کی سزاؤں کو عمرقید میں تبدیل کردیا تھا۔

(یو این آئی)

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

انتخابات کی وجہ سے ہوئی نیرو مودی کی گرفتاری: کانگریس

بھگوڑے ملزم نیرو مودی کی گرفتاری کو کانگریس نے انتخابی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا، ’’بی جے پی نے اسے بھاگنے میں مدد کی تھی۔ اب اسے واپس لا رہی ہے۔ بی جے پی اسے چناؤ کے لئے لا رہی ہے، پھر واپس بھیج دیگی۔‘‘

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

بھگوڑا نیرو مودی لندن میں گرفتار

پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 13 ہزار کروڑ سے زیادہ کا گھوٹالہ کرنے کے ملزم نیرو مودی کو لندن سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گھوٹالہ کو انجام دینے کے بعد نیرو مودی ہندوستان سے بھاگ گیا تھا۔ اس کے خلاف حال ہی میں ویسٹ منسٹر کورٹ نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ میڈیا رپورٹں کے مطابق نیرو مودی کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں لے جایا جائے گا۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد قائم

جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد پر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جموں اور ادھم پور سے کانگریس انتخاب لڑے گی جبکہ سری نگر سے میں امیدوار ہوں۔ اننت ناگ اور بارامولہ سے دونوں پارٹیاں اتحاد کر کے چناؤ لڑیں گی۔ لداخ سیٹ پر بات چیت چل رہی ہے۔‘‘

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

بنارس کے اسی گھاٹ پر پہنچی پرینکا گاندھی، لوگوں سے کی بات چیت

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی گنگا یاترا کا آج تیسرا دن ہے۔ آج وہ بنارس کے دورے پر ہیں اور اس وقت وہاں کے اسی گھاٹ پر موجود ہیں۔ اسی گھاٹ پر پرینکا گاندھی لوگوں کے درمیان دری پر بیٹھ گئیں اور ان کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت کی۔ پرینکا گاندھی نے 18 مارچ کو الہ آباد کے منئیا گھاٹ سے گنگا یاترا کی شروعات کی تھی۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے حاصل کیا اعتماد کا ووٹ

گوا کے نئے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ بی جے پی کے حق میں گوا اسمبلی کے 20 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد اسپیکر پرمود ساونت نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی معاونین جماعتوں میں سے دو رہنماؤں نے ان کے ساتھ نائب وزرائے اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔

گوا اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے دوران 20 ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 15 ارکان اس کے خلاف گئے۔

گوا اسمبلی کل 36 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں اکثیرت ثابت کرنے کے لئے ساونت کو صرف 19 ارکنا درکار تھے۔ فلور ٹیسٹ کے دوران صدارت کے فرائض مائیکل لوبو نے انجام دئے۔ فلور ٹیسٹ سے قبل پرمود ساونت نے کہا تھا، ’’اتحادی حکومت میں جو جماعت بڑی ہوتی ہے وہی اقتدار سنبھالتی ہے۔ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ ہم نے اتحادیوں کی تمام شائط تسلیم کر لی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اگلے تین سال تم ہم ایک مستحکم حکومت چلائیں گے۔‘‘

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

دہشت گرد کے سلسلے میں نیوزی لینڈ پولس کا نیا انکشاف

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ کی پولس نے انکشاف کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ کرنے والا آسٹریلیائی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا۔

پولس کا کہنا ہے کہ سانحہ کی اطلاع ملنے کے 21ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا، مسلح شخص کو 2 اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

پولس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10منٹ لگے تھے۔ کیوی حکام کے مطابق مسجد پر حملے کی ویڈیو کو براہِ راست دیکھنے والے ایک ملازم کو اس کی کوتاہی کے سبب نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی پولس نے کہا ہے کہ حملہ آور کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوع پہنچنے والے اہل کاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

متعصب براڈ کاسٹر کا اسلام مخالف کالم لکھنے پر معذرت

تصویر سوشل میڈیا

آکلیند: سانحہ کرائسٹ چرچ نے نیوزی لینڈ کے متعصب براڈ کاسٹر کے دل پہ پڑا پردہ اٹھا دیا، کرس لینچ نے 2 برس پہلے اسلام مخالف کالم لکھنے پر معافی مانگ لی۔

نیوزی لینڈ کے براڈ کاسٹر کرس لینچ نے2017 میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی کالم لکھا تھا تاہم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کرس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جو لکھا اس پر وہ شرمندہ ہے اور معافی چاہتا ہوں۔

براڈ کاسٹر نے نیوزی لینڈ کے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رحم دلی کو سمجھنے کے لیے دیگر ثقافتوں سے آگاہی ضروری ہے۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Mar 2019, 10:09 AM IST