کٹیہار: بہار میں کٹیہار ضلع کے کوڑھا تھانہ علاقہ میں منگل کو علی الصبح ٹرک اور کار کے مابین ہوئی ٹکر میں تین افراد کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کار پر سوار لوگ جا رہے تھے تبھی پھلوریا گاﺅں کے نزدیک نیشنل ہائیوے نمبر31 پر کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار پر سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ زخمی کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت رام پرساد، سنیل کمار اور ویکاس کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے کٹیہار صدر اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔
Published: 05 Oct 2021, 10:18 AM IST
سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے نکڑ علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے ہوم گارڈ کے بائیک سوار بیٹے کو گولی مار کرقتل کر دیا۔ ایس پی دیہات اتل شرما نے منگل کو یہاں بتایا کہ شاہلا پور باشندہ گوپال کا بیٹا وکاس (25) پیر کی رات اینٹ بھٹے سے بائیک پر سوار ہو کر اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔ راستے میں پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے وکاس کو گولی مار دی۔ نازک حالت میں وکاس کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات واضح نہیں ہے۔ وکاس کے والد گوپال ہوم گارڈ ہیں۔ پولیس نے گاؤں کے کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: 05 Oct 2021, 10:18 AM IST
لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے دوران وزیر کے بیٹے کے قافلہ کی گاڑی کی زد میں آ کر کچھ مظاہرین کے فوت ہو جانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ داخل کی گئی ایک عرضی میں وزارت داخلہ اور پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے اور وزیر کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دو وکلا کی جانب سے دائر کی گئی عرضی میں معاملہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
Published: 05 Oct 2021, 10:18 AM IST
ہریانہ میں دھان خرید شروع نہیں کئے جانے سے ناراض کسانوں نے ایک مرتبہ پھر لیڈران کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے۔ کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ منڈیوں نے ابھی تک دھان کی خرید شروع نہیں کی ہے۔ تمام شرائط میں سے 25 کونتل کی لازمیت کو آج کے دن سے ختم کیا جانا چاہیئے، بصورت دیگر کسان ایک مرتبہ پھر سیاسی لیڈران کا گھیراؤ کریں گے۔
Published: 05 Oct 2021, 10:18 AM IST
ہر گاؤں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اطلاع دی ہے کہ پرینکا گاندھی، دیپیندر سنگھ ہڈا اور اجے کمار للو سمیت 11 افراد کے خلاف امن و امان کی صورت حال بگاڑنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پرینکا گاندھی کو لکھیم پور جاتے وقت سیتا پور میں حراست میں لے لیا گیا تھا اور انہیں یہاں پی اے سی گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔
Published: 05 Oct 2021, 10:18 AM IST
سیتاپور میں کانگریس کارکنان نے پی اے سی گیسٹ ہاؤس کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا، جہاں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو زیر حراست رکھا گیا ہے۔ پرینکا گاندھی کو پیر کی شام اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ایک وزیر کے بیٹے کی گاڑی کی زد میں آکر جان گنوانے والے کچھ کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے لکھیم پور کی جانب گامزن تھیں۔ سیتا پور میں کانگریس کارکنان نے یوگی حکومت کے خلاف نعرےبازی کی اور پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیریکیڈ توڑ ڈالے۔
Published: 05 Oct 2021, 10:18 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18346 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ 209 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ملک بھر میں فی الحال کورنا کے فعال کیسز کی تعداد 252902 ہے جبکہ ریکوری ریٹ 97.93 فیصد ہو گیا ہے۔
Published: 05 Oct 2021, 10:18 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Oct 2021, 10:18 AM IST