بنگلہ دیش میں دوہری شہریت پر جماعتِ اسلامی کے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین کے تحت دوہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی فرد پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہوتا، اور اسی قانونی شق کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

بنگلادیش میں آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے جماعتِ اسلامی کے دو امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی دوہری شہریت کی بنیاد پر مسترد کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

الیکشن حکام کے مطابق کریگرام 3 کے ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر انپربھنا دیبناتھ نے جماعتِ اسلامی کے امیدوار محبوب العلم صالحی کے کاغذاتِ نامزدگی اس بنیاد پر مسترد کیے کہ وہ اپنی برطانوی شہریت ترک کرنے کا حتمی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔


ریٹرننگ آفیسر کے مطابق امیدوار نے برطانیہ میں شہریت ختم کرنے کے لیے درخواست دینے اور متعلقہ فیس کی ادائیگی سے متعلق ای میلز کی نقول جمع کرائی تھیں، تاہم برطانوی سفارت خانے یا متعلقہ حکام کی جانب سے شہریت کے خاتمے کی باضابطہ تصدیق فراہم نہیں کی جا سکی۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین کے تحت دوہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی فرد پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہوتا، اور اسی قانونی شق کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جماعتِ اسلامی کے ایک اور امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی بھی اسی بنیاد پر مسترد کیے گئے ہیں، جس کے بعد پارٹی کو انتخابی عمل میں ایک اور قانونی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔