دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج سبھی سرکاری اسکولوں کے لیے ’دیش بھکتی نصاب‘ لانچ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ’’ہم ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں جہاں بچے چوبیسوں گھنٹے اور ساتوں دن حب الوطنی کے ماحول میں جینا سیکھیں۔ ہم اب حب الوطن ڈاکٹر، انجینئر اور وکیل وغیرہ بنائیں گے۔‘‘
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14ویں سیزن کے 41ویں مقابلے میں آج کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) نے دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رن بنائے تھے۔ جواب میں کولکاتا نے 128 رن 7 وکٹ کے نقصان پر 18.2 اوور میں ہی بنا لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتا کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی زندہ ہیں۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سرائے عاقل علاقے میں آج پیش آئے سڑک حادثے میں بائیک سوار کی موت ہوگئی جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرائے عاقل علاقے کے کنولی چوکی علاقے کے چھیکوا گاؤں باشندہ چرونجی لال کا بیٹا سرجیت کمار اپنی ماں راج کماری کے ساتھ بائیک سے پیروا گاؤں جا رہا تھا۔ بینی رام کٹرا سرائے عاقل شاہراہ پر واقع کرا گاؤں کے نزدیک تیز رفتار گاڑی نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ جس سے سرجیت کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کی ماں شدید طور سے زخمی ہوگئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس فرار ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
شارجہ: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے منگل کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف آئی پی ایل 14 کے 41 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا، کولکاتہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جبکہ دہلی نے بھی ایک تبدیلی کی ہے۔ کولکاتہ نے آندرے رسل اور پرسدھ کرشنا کی جگہ بالترتیب ٹم ساؤتھی اور سندیپ واریئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی نے پرتھوی شا کی جگہ اسٹیون اسمتھ کو شامل کیا ہے، دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز: ایون مورگن (کپتان)، شبھمن گل، وینکٹیش ایئر، راہل ترپاٹھی، نتیش رانا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، سنیل نارائن، لاکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ورون چکرورتی، سندیپ واریئر۔ دہلی کیپیٹلز: رشبھ پنت (کیپٹن اور وکٹ کیپر)، شکھر دھون، اسٹیون اسمتھ، شریس ایئر، شمرون ہیٹ مائر، للت یادو، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، کگیسو ربادا، اینریک نورتجے، آویش خان۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے مقصد سے کسانوں کے بغیر کسی شرط کے مدعو کریں۔ بادل نے پیر کے روز بلائے گئے کسانوں کے بند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو یہ دکھا دینا چاہیئے کہ پورے ملک کے عوام کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا ہے حکومت نے قانون بنا کر آدھا دیش بیچ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا ٹارگیٹ میڈیا گھرانوں کا ہے لہذا انہیں بھی کسانوں کے ساتھ آ جانا چاہیئے۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کی حکومت کے وزرا میں قلمدان تقسیم کر دئے گئے ہیں۔ ویجیلنس، انصاف اور سول ایوی ایشن کی وزارتیں وزیر اعلیٰ چنی نے اپنے پاس رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ سکھ جندر ایس رندھاوا کو داخلی امور، کوآپریشن اور جیل، نائب وزیر اعلیٰ او پی سونی کو صحت اور خاندانی بہبود، ڈفینس سروسز ویلفیئر اور مجاہد آزادی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
مدھیہ پردیش کے دیواس اور مالوا ضلع میں تیز بارش کے دوران گرنے والی آسمانی بجلی کی زد میں آ کر نو افراد کی جان چلی گئی۔ دیواس میں 6 جبکہ مالوا میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارون یادو نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18975 کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 26030 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 179 افراد کی جان چلی گئی۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
ملک کے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں جہاں رواں ہفتہ چار مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے وہیں آج تقریباً دو مہینے کے بعد پٹرول کے داموں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ساتھ 75 پیسے بڑھائے گئے ہیں۔
ایندھن قیمتوں میں تازہ اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول کے دام 101.39 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے دام 89.57 روپے فی لیٹر تک جا پہنچے۔ اس کے علاوہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل بالترتیب 107.47 اور 97.21 روپے فی لیٹر، بھوپال میں پٹرول 109.85 اور ڈیزل 98.45، کولکاتا میں پٹرول 101.87 اور ڈیزل 92.67 جبکہ چنئی میں پٹرول 99.15 روپے اور ڈیزل 94.17 فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Sep 2021, 9:39 AM IST