
پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا، ’’میں اس لئے احتجاج کر رہی ہوں کیونکہ یہ حکومت ملی ٹنسی کے نام پر لوگوں کو مار رہی ہے۔ یہ تو کسی کو بھی معلوم نہیں ہے ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں لیکن حال ہی میں تین شہریوں کی ہلاکت ضرور ہوئی ہے۔ حکومت نے مطالبہ کے حوالہ سے خط لکھنے کے باوجود حکومت نے لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔‘‘
راشٹر پتی بھون میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں ایک عورت میں شامل ہے۔ تینوں نشہ کی حالت میں تھے۔ پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کا کہنا ہے کہ مسلمانوں میں مذہبی تحفظات پائے جانے کی وجہ سے ٹیکہ کاری میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سلمان خان جیسے اداکار اگر مسلمانوں میں ویکسین کے تئیں بیداری پیدا کریں تو امید ہے کہ وہ ٹیکہ لگوا لیں گے۔‘‘
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 301 افراد نے جان دے دی، جبکہ 12134 افراد نے شفایابی حاصل کرلی۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 128555 تک گر گئی ہے، یہ تعداد 527 دنوں میں سب سے کم ہے۔
کورونا کی یومیہ مثبت پائے جانے کی شرح (0.82 فیصدد) ہے جوکہ گزشتہ 44 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے۔ ہفتہ واری پازیٹیوٹی کی شرح 0.96 فیصد ہے اور یہ گزشتہ 54 دنوں ےس 2 فیصد سے کم چل رہی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Nov 2021, 9:51 AM IST