ایس آئی آر: اتر پردیش میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ کل نہیں ہوگی جاری، الیکشن کمیشن نے نئی تاریخ کا کیا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے لکھا کہ ترمیم شدہ تاریخوں کے مطابق اب ووٹر لسٹ کے مسودہ کی اشاعت 6 جنوری 2026 کو کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق اتر پردیش میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی کے بعد 31 دسمبر کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونی تھی، لیکن اس کے لیے تاریخ اب بڑھا دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت اب 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ریاستی الیکشن کمیشن نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ طے اہلیت کی تاریخ یکم جنوری 2026 کی بنیاد پر ریاست میں چل رہی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کی اعلان کردہ تاریخوں میں ترمیم کرتے ہوئے نئی تاریخیں جاری کر دی گئی ہیں۔‘‘ الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ ترمیم شدہ تاریخوں کے مطابق اب ووٹر لسٹ کے مسودہ کی اشاعت 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ دعوے اور اعتراضات حاصل کرنے کی مدت 6 جنوری سے 6 فروری 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔


دی گئی جانکاری کے مطابق 6 جنوری سے 27 فروری 2026 تک نوٹس مرحلہ، فارموں پر فیصلہ اور دعوے و اعتراضات کو دور کیے جانے کا عمل چلے گا۔ اتر پردیش کی ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت کے لیے 6 مارچ 2026 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔