خبریں

اہم خبریں: بی جے پی ترقی نہیں تباہی کی سیاست کرتی ہے، اکھلیش یادو

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

بی جے پی ترقی نہیں تباہی کی سیاست کرتی ہے، اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا، ’’بی جے پی ترقی کی نہیں تباہی کی سیاست کرتی ہے۔ اس نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اگر کوئی اعظم گڑھ کے بے حرمتی کر رہا ہے تو وہ بی جے پی ہے۔ جس طرح انہوں نے ایک تاجر کا قتل کیا ہے، اس نے ضلع کا نام خراب کیا ہے۔ ان کے (وزیر اعلیٰ) خلاف مقدمات چل رہے تھے، جو انہوں نے واپس لے لئے۔‘‘

Published: 13 Nov 2021, 9:59 AM IST

یوگی جی نے ذات پرستی، اقربا پروری اور طمانیت کو ختم کر دیا، امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعظم گڑھ میں منعقدہ ریلی کے دوران کہا، ’’یوگی جی نے ذات پرستی، اقربا پروری اور طمانیت (اپیزمنٹ) کو ختم کر دیا۔ 2015 سے قبل یوپی کی معیشت ملک میں چھٹے مقام پر تھی اور آج یہ دوسرے مقام پر ہے۔ بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 4.1 فیصد رہ گئی، اب یہاں 40 میڈیکل کالج ہیں اور سیٹیں 3800 تک بڑھ گئی ہیں۔‘‘

Published: 13 Nov 2021, 9:59 AM IST

آر ایس ایس اور بی جے پی نے ہندو توا اور ہندوازم کو اغوا کر لیا، محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا “آر ایس ایس اور بی جے پی اپنی پارٹیوں کے نام سے ہندو توا اور ہندوازم کو اغوا کر چکی۔ جو پارٹیاں ہندو مسلم میں جھگڑا چاہتی ہیں، ان کا موازنہ نہ صرف آئی ایس آئی ایس سے کیا جا سکتا ہے، بلکہ ان گروپواں سے بھی کیا جا سکتا ہے جو مذہب کے نام پر لوگو کو قتل کرتے ہیں۔”

Published: 13 Nov 2021, 9:59 AM IST

یوپی میں ڈینگی کا پھیلاؤ، میرٹھ میں 246 مریض، 67 داخل اسپتال

یوپی میں ڈینگی کے پھیلاؤ نے دہشت پھیلا دی ہے۔ میرٹھ شہر میں گزشتہ روز 10 نئے ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ جس کے بعد ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 246 ہو گئی۔ ان میں سے 67 مریضوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میرٹھ کے چیف میڈیکل آفیسر اکھلیش موہن نے بتایا کہ تاحال 1272 ڈینگی کے مریض شفایاب ہو چکے ہیں اور گھر گھر سروے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ڈینگی کا لاروا دیہی علاقوں میں پایا جا رہا ہے۔

Published: 13 Nov 2021, 9:59 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 11850 نئے معاملے، 555 اموات

Published: 13 Nov 2021, 9:59 AM IST

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11850 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، اس دوران 555 افراد کی جان چلی گئی۔ فی الحال ملک بھر میں 136308 کورونا کیسز فعال ہیں اور یہ تعداد گزشتہ274 دنوں میں سب سے کم ہے۔

Published: 13 Nov 2021, 9:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Nov 2021, 9:59 AM IST