خبریں

اہم خبریں LIVE: گہلوت حکومت نے کنہیا لال کے دونوں بیٹوں کو ملازمت دینے کا کیا اعلان

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گہلوت حکومت نے کنہیا لال کے دونوں بیٹوں کو ملازمت دینے کا کیا اعلان

راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے ادے پور قتل معاملے میں ہلاک کنہیا لال کے دونوں بیٹوں کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ راجستھان حکومت کی کابینہ میٹنگ میں اس تعلق سے قرارداد پاس ہو گیا ہے۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

کیرالہ کے وزیر ساجی نے دیا استعفیٰ، آئین کو لے کر دیا تھا متنازعہ بیان

کیرالہ کے ثقافتی امور اور ماہی پروری کے وزیر ساجی چیرین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آئین کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا۔ تب سے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

مختار عباس نقوی کے بعد آر سی پی سنگھ نے بھی مودی کابینہ سے دیا استعفیٰ

مختار عباس نقوی کے بعد آر سی پی سنگھ نے بھی مودی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں ہی راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور ان کی مدت کار 7 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ مودی کابینہ میں جنتا دل یو کوٹہ سے آر سی پی سنگھ تنہا وزیر تھے۔ اس بار جنتا دل یو نے آر سی پی سنگھ کو راجیہ سبھا نہیں بھیجا، اس وجہ سے انھیں مودی کابینہ سے استعفیٰ دینا پڑا ہے۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

مختار عباس نقوی نے مودی کابینہ سے دیا استعفیٰ

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباسی نقوی نے مودی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مختار عباس نقوی راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور ان کی مدت کار 7 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر انھوں نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس بار بی جے پی نے انھیں راجیہ سبھا نہیں بھیجا ہے، اور انھیں گزشتہ دنوں ہوئے لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں بھی میدان میں نہیں اتارا گیا۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

عوامی احتجاج کے بعد نیپال کے وزیر خزانہ عہدے سے مستعفی

نیپال کے وزیر خزانہ جناردن شرما نے بدھ کے روز عوامی احتجاج اور بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق ان پر بجٹ کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مالیاتی جرم کیا ہے۔ دراصل، جناردن شرما نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے سے ایک دن قبل 28 مئی کو ٹیکس کی شرحوں میں ترمیم کے لیے دو غیر مجاز افراد کو ملازمت دی تھی۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

بھگونت مان کل کریں گے گرپریت کور سے شادی، کیجریوال ہوں گے شریک

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کل کو شاندی کے بندھن میں بندھنے جار ہے ہیں۔ وہن کل انتہائی سادہ اور نجی تقریب میں ڈاکٹر گرپریت کور سے شادی کریں گے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال شادی میں شرکت کریں گے۔ وزیرا علیٰ بھگونت مان کی شادی 6 سال قبل ٹوٹ گئی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

ممبئی میں بھاری بارش، کئی علاقے زیر آب، ٹریفک جام کی صورت حال

ممبئی میں بھاری بارشوں کے درمیان کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے۔ اس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 16159 نئے کیسز، 28 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16159 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 15394 مریضوں نے صحت یابی حاصل کر لی جبکہ 28 افراد کی جان چلی گئی۔ ملک میں اب کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 115212 ہو گئی ہے۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کے داموں میں اضافہ

گزشتہ دنوں کمرشیل گیس سلنڈر کے داموں میں کمی کے بعد اب ایل ی جی کے گھریلو سلنڈر کے داموں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گیس ترسیل کمپنیوں نے بددھ کے روز نان سبسڈی والے 14.2 کلوگرام کے ایک سلنڈر پر اب 50 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ راجدھانی دہلی میں گھریلو سلنڈر کے لئے 1003 کی جگہ 1053 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Jul 2022, 8:55 AM IST