خبریں

اہم خبریں LIVE: آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر تہاڑ جیل سے رِہا

محمد زبیر، تصویر آئی اے این ایس
محمد زبیر، تصویر آئی اے این ایس 

آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر تہاڑ جیل سے رِہا

آج صبح سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر کو سبھی 6 معاملوں میں عبوری ضمانت پر رِہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، اور اب تہاڑ جیل سے محمد زبیر کی رہائی عمل میں آ گئی ہے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان محمد زبیر کو جیل سے رِِہا کیا گیا۔

Published: 20 Jul 2022, 9:53 AM IST

مہنگائی 7 فیصد سے زیادہ ہونے پر ٹیکس بڑھانا ظلم: جئے رام رمیش

کانگریس نے بدھ کو جی ایس ٹی شرحوں میں اضافہ کا دفاع کرنے کو لے کر مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی سخت تنقید کی۔ انھوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب مہنگائی 7 فیصد سے زیادہ ہے تو شرحوں میں اضافہ کرنا ظلم ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’جب سی پی آئی مہنگائی 7 فیصد سے زیادہ ہے اور ڈبلیو پی آئی مہنگائی 15 فیصد سے زیادہ ہے، بے روزگاری زیادہ ہے، روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے، دنیا بھر میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، تب ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ ظلم ہے۔‘‘

Published: 20 Jul 2022, 9:53 AM IST

گوایئر کی پرواز کی ونڈشیلڈ میں پڑی درداڑ، جے پور میں ہنگامی لینڈنگ

دہلی سے گوہاٹی کے روانہ ہونے والی گو ایئر کی پرواز کو ہنگامی طور پر جے پور میں لینڈ کرایا گیا ہے۔ ڈی جی سی اے کے عہدیداروں کے مطابق پرواز کی ونڈ شیلڈ دراڑ پڑ گئی۔ اس کے بعد خرابی موسم کی وجہ سے اسے واپس دہلی نہیں لایا گیا بلکہ جے پور میں یمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

Published: 20 Jul 2022, 9:53 AM IST

رانیل وکرماسنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب

سری لنکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کو سری لنکا کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔ خیال رہے کہ جاری بحران کے درمیان گوٹابایا راجاپکشے کے ملک سے فرار ہو گئے تھے اور انہوں نے مالدیپ سے سنگاپور پہنچنے کے ساتھ ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

Published: 20 Jul 2022, 9:53 AM IST

مہاراشٹر سیاسی بحران پر سماعت کے دوران کپل سبل کی دلیل ’...تو ملک کی کسی بھی حکومت کو گرایا جا سکتا ہے!‘

مہاراشٹر کے سیاسی بحران پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ادھو ٹھاکرے دھڑے کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل جبکہ ایکناتھ شندے دھڑے کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے پیروی کی۔ کپل سبل نے کہا کہ اگر اس معاملہ کو قبول کر لیا گیا تو ملک کی کسی بھی منتخب حکومت کو گرایا جا سکتا ہے۔ ہریش سالوے نے جواب دینے کے لئے وقت طلب کیا۔ اس معاملہ میں اگلی سماعت یکم اگست کو کی جائے گی۔

دریں اثنا، چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا اس معاملہ کی سماعت وسیع تر بنچ کی جانب سے کی جانی چاہئے۔ اس معاملہ کی سماعت اب وسیع تر بنچ کی جانب سے کئے جانے کی توقع ہے۔

Published: 20 Jul 2022, 9:53 AM IST

حزب اختلاف کے ارکان کا پارلیمنٹ احاطہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج تیسرا ہے اور حزب اختلاف کے ارکان کا مختلف مسائل کے خلاف احتجاج لگاتار جاری ہے۔ آج بھی حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ احاطہ میں موجود گاندھی کے مجسمہ کے سامنے جمع ہوئے اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں کانگریس کے ارکان ملکارجن کھڑگے اور ادھیر رنجن چودھری نے بھی شرکت کی۔

Published: 20 Jul 2022, 9:53 AM IST

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ، کانگریس ایم پی نے پیش کیا تحریک التوا کا نوٹس

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج تیسرا دن ہے اور حزب اختلاف کے ارکان دونوں ایوانوں میں عوامی مسائل پر لگاتار ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں۔ آج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کوڈیکونیل سریش نے ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی گراوٹ کا مسئلہ اٹھایا۔ سریش نے ایوان میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کرتے ہوئے روپیہ کی تنزلی پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔

Published: 20 Jul 2022, 9:53 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jul 2022, 9:53 AM IST