خبریں

اہم خبریں LIVE: دہلی واقع ’ریڈیشن بلو‘ ہوٹل کے مالک امت جین نے کی خودکشی، پولیس تحقیقات شروع

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس 

دہلی: ’ریڈیشن بلو‘ ہوٹل کے مالک امت جین نے کی خودکشی، پولیس تحقیقات شروع

غازی آباد کے کوشامبی واقع ’ریڈیشن بلو‘ ہوٹل کے مالک امت جین نے خودکشی کر لی ہے۔ دہلی کے کامن ویلتھ ولیج میں انھوں نے مبینہ طور پر پھانسی لگا لی۔ اس خبر کے ملتے ہی دہلی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور مہلوک کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس اب خودکشی کے اسباب پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دہلی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر تقریباً 12 بجے پولیس کو ہوٹل مالک کی خودکشی سے متعلق خبر ملی تھی۔ پولیس پہنچی تو دیکھا کہ لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ہے۔

Published: 19 Nov 2022, 10:18 AM IST

زومیٹو میں چھنٹنی کی تیاری! 4 فیصد ملازمین کو دکھایا جائے گا باہر کا راستہ

’منی کنٹرول‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زومیٹو میں چھنٹنی کا اثر 100 ملازمین پر دیکھا گیا ہے، اور دھیرے دھیرے اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔ حالانکہ خبروں میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی کی سپلائی چین سے جڑے لوگوں پر اس کا اثر نہیں پڑا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔ لیکن رپورٹ میں جو سب سے اہم بات سامنے آ رہی ہے، وہ یہ ہے کہ زومیٹو اپنے وَرک فورس میں سے 4 فیصد ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔

Published: 19 Nov 2022, 10:18 AM IST

دہلی کے وزیر ستیندر جین کی ویڈیو لیک ہونے پر عدالت نے ای ڈی کو بھیجا نوٹس

دہلی کی خصوصی عدالت نے وزیر ستیندر جین کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے کو ایک سنگین غلطی قرار دیا ہے۔ لہٰذا عدالت نے ویڈیو لیک ہونے کو لے کر ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب دینے کو کہا ہے۔ عدالت نے اس ویڈیو لیک معاملہ پر ای ڈی کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

Published: 19 Nov 2022, 10:18 AM IST

روس کے سکھالن جزیرہ پر گیس دھماکہ، اپارٹنمنٹ بلاک گرنے سے 9 افراد جاں بحق

دنیا کے سب سے بڑے آئل پلیٹ فارم کہے جانے والے روس کے سکھالن جزیرہ پر ایک زوردار گیس دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکہ کی وجہ سے وہاں پر اپارٹمنٹ بلاک گر گیا جس میں 9 افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ مہلوکین میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

Published: 19 Nov 2022, 10:18 AM IST

سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر اہم شخصیات نے پیش کیا خراج عقیدت

آج ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 105 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے۔ یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے شکتی استھل پہنچے اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس کے علاوہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سمیت پارٹی کے کئی دیگر لیڈران نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وہیں، راہل گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران اپنی دادی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Published: 19 Nov 2022, 10:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Nov 2022, 10:18 AM IST