خبریں

اہم خبریں LIVE: بنگال میں مرکزی وزیر کے قافلے پر پتھراؤ، حالات قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا کیا استعمال

<div class="paragraphs"><p>نسیتھ پرمانک</p></div>

نسیتھ پرمانک

 

بنگال میں مرکزی وزیر کے قافلے پر پتھراؤ، حالات قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا کیا استعمال

مغربی بنگال میں مرکزی وزیر نسیتھ پرمانک پر پتھراؤ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ و امورِ بالغاں نسیتھ پرمانک کے قافلے پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ کوچ بہار کے دنہاٹا علاقہ میں پارٹی کارکنان سے ملنے جا رہے تھے۔ اس حملہ کے بعد بے قابو بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا اور آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے گئے۔

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

بی جے پی میں کوئی لیڈر نہیں، سب ڈیلر بن گئے ہیں، تیجسوی یادو

پورنیہ میں مہاگٹھ بندھن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا ’’بی جے پی کے یہ لوگ لیڈر نہیں ہیں۔ بی جے پی میں کوئی لیڈر نہیں، سب ڈیلر بن گئے ہیں۔ اس لئے یہ لوگ ملک کے آئین اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نہ صرف فرقہ پرست طاقتوں سے لڑیں گے بلکہ انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کا بھی کام کریں گے۔‘‘

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

کانگریس پارٹی کے آئین میں ترمیمات پر مبنی قرارداد منظور

کانگریس پلینری اجلاس دوران پارٹی کے آئین میں مندرجہ ذیر ترمیمات کی گئی ہیں:

پارٹی کے سماجی انصاف کی شروعات کرتے ہوئے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، پسماندہ طبقات وغیرہ کے لئے 50 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔

لوک سبھا-اسمبلی انتخابات میں نصف سیٹیں 50 سال سے کم عمر والوں کو دی جائیں گی۔

کانگریس تنظیم میں پولنگ بوتھ سے لے کر قومی سطح تک سوشل آڈٹ ہوگا۔

ترقی پسند انداز میں تبدیلی – تیسری جنس کو جگہ دی جائے گی اور والد کے نام کے ساتھ والدہ کا نام اور بیوی کا نام بھی لکھا جائے گا۔

ملک بھر میں لوک سبھا کی مخصوص نشستوں پر انتخابات سے قبل نئی اور نوجوان قیادت تیار کی جائے گی۔

منموہن سنگھ، سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سی ڈبلیو سی کے تاحیات رکن ہوں گے۔

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک کے ہر ادارے پر قبضہ کر لیا، سونیا گاندھی کا خطاب

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران کہا ’’یہ ایک مشکل وقت ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس نے آج ملک کے ہر ایک ادارے پر قبضہ کر لیا ہے۔ حکومت نے ایک خاص صنعت کار کو فائرہ پہنچایا۔ حکومت نے خصوصی طور پر اقلیتوں پر حملہ کیا۔ اس صورت حال نے مجھے اس وقت کی یاد دلا دی، جب میں نے سیاسی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ کانگریس صرف ایک سیاسی جماعت ہی نہیں ہیں بلکہ اہم ایک ایسی گاڑی ہیں جو ہندوستان کے عوام کے مسائل کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔ جیت ہماری ہوگی اور ہم کھڑگے جی کی سرپرستی میں لڑیں گے۔‘‘

قبل ازیں، بھارت جوڑو یاترا کی تعریف کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا ’’بھارت جوڑو یاترا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تمام ہندوستانی ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور کانگریس لوگوں کے مسائل کے لئے جدوجہد کرنے کو تیار ہے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔ یاترا کی کامیابی کے لئے میں راہل جی شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

سنگھرش، سیوا اور بلیدان، سب سے پہلے ہندوستان: کھڑگے

کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہر کانگریسی فرد کو فرض ادا کرنا ہے اور ملک کے لئے کچھ نہ کچھ دینا ہے۔ انہوں نے ’سنگھرش سیوا اور بلیدان سب سے پہلے ہندوستان‘ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، ای ڈی، سی بی آئی، نفرت اور مختلف چیزوں پر حکومت ناکام ہو گئی ہے لیکن کانگریس نے حکومت کے ہر غلط فیصلے کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو متحد کرنے کے لیے تحریک چلانی چاہیے اور ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور دیگر شعبوں کو ان کا حق دلانا چاہئے۔ اس دوران کھڑگے نے نوٹ بندی، ناقص جی ایس ٹی اور کورونا کے دوران حکومت کی بدانتظامی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوروان سے لڑنے میں حکومت نے کچھ نہیں کیا اور دریائے گنگا میں ہزاروں لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں۔

کھڑگے نے سرمایہ دارنہ نظام اور اڈانی معاملے پر بھی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ دلی کے ’پردھان سیوک‘ اپنے دوست کی خدمت انجام دے رہے ہیں اور ملک کے قائم کردہ اداروں کو اپنے دوستوں کے ہاتھ فروخت کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہاتھرس اور اناؤ معاملوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حکومت کی ظلم و ذیادتیوں کے خلاف حزب اختلاف کو متحد ہونا پڑے گا۔ کھڑگے نے چینی جارحیت پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا اور وزیر داخلہ جے شنکر پر تنقید کی۔ کانگریس صدر کھڑگے نے کہا ’’2024 کے عام انتخابات کے لئے ایجنڈا واضح ہے اور ہم عوام کے لئے کام کریں گے۔‘‘

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

’ملک کو تمام طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے اور کانگریس ہندوستانیوں کا درد سمجھتی ہے‘ صدر کھڑگے کا بیان

کانگریس کے پلینری اجلاس کا آج دوسرا دن ہے اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ملک کو اس وقت تمام طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے اور کانگریس ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہندوستانیوں کے درد کو سمجھتی ہے۔ اس دوران انہوں نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی تعریف کی اور کہا کہ راہل گاندھی نے (بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے) کروڑوں ہندوستانیوں میں امیدوں کے چراغ روشن کئے۔

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس صدر کھڑگے نے کی پرچم کشائی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پرچم کشائی کر کے کانگریس کے 85 ویں اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس دوران سی پی پی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بھی قومی پرچم کو سلامی دی۔

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

کانگریس کے پلینری اجلاس میں شرکت کے لئے رائے پور پہنچیں پرینکا گاندھی

انڈین نیشنل کانگریس کے سہ روزہ پلینری اجلاس کا آج دوسرا دن ہے اور اس میں شرکت کے لئے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور پہنچ گئی ہیں۔ پرینکا گاندھی کے رائے پور پہنچنے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور ریاستی صدر موہن مکرام نے ان کا استقبال کیا۔

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

کانگریس کے پلینری اجلاس کا دوسرا دن، کھڑگے صبح 10.30 بجے اور سونیا گاندھی 11.30 بجے کریں گی خطاب

رائے پور میں جاری انڈین نیشنل کانگریس کے 85ویں پلینری اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ اجلاس سے آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارلیمانی پارٹی کی قائد سونیا گاندھی خطاب کریں گی۔ کھڑگے اجلاس سے صبح 10.30 بجے جبکہ سونیا گاندھی 11.30 بجے خطاب کریں گی۔ سونیا گاندھی کے خطاب سے قبل آئین میں ترمیم کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ جبکہ دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Feb 2023, 9:49 AM IST