
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا (دائیں) اور سابق وزیر صحت ستیندر جین (بائیں) / فائل تصویر
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے منیش سسودیا کا استعفیٰ نامنظور کر دیا ہے۔ ان کی وجہ سے ستیندر جین کا استعفیٰ بھی منظور نہیں ہو سکا۔ حالانکہ ایل جی نے استعفوں کو نامنظور کرنے کے ساتھ ہی دونوں سے محکموں کی ذمہ داری لے لی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے استعفیٰ نامنظور کرنے کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل جی دفتر سے جو وجہ بتائی گئی ہے اس میں سسودیا کے استعفیٰ پر تاریخ نہ لکھا ہونا کہا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منیش سسودیا کا استعفیٰ بغیر تاریخ کا ہے اور ستیندر جین کا استعفیٰ نامہ 27 فروری کو لکھا گیا ہے۔ دونوں ہی استعفے ایل جی کو 28 فروری کو بھیجے گئے۔
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی میں کہا ’’یہ سچ ہے کہ آپ (سماجوادی پارٹی) نے یوپی میں ون ڈسٹرکٹ ون مافیا دیا۔ ایسا کون سا ضلع ہے جہاں مافیا نہ ہو؟ ریاست میں کئی طرح کے مافیا تھے، مثلاً زمین کے مافیا، جنگلات کے مافیا، مویشیوں کے مافیا۔ ریاست میں ہر کوئی اس کے بارے میں اچھی طرح سے جانتا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور کونسلروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ اجلاس آج (یکم مارچ) شام کو منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ممکنہ طور پر منیش سسودیا اور ستیندر جین کے استعفی لے بعد پیدا شدہ حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
الہ آباد کی سڑک پر انجام دئے گئے سنسنی خیز اومیش پال قتل کے معاملہ میں یوگی حکومت نے ایک ملزم اور زورآور لیڈر عتیق احمد کے قریبی معاون ظفر احمد کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اور انتظامیہ نے ظفر احمد کے گھر کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا ہے۔
اندور میں کھلے جا رہے بارڈر گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف محض 109 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 22 رنوں کا تعاون کیا جبکہ پانچ کھلاڑی دہائی کے ہندسہ تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اسپینر میتھیو کوہنیمن نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ناتھن لائن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے اس فیصلے کو منظوری فراہم کر دی ہے جس کے تحت انہوں نے دو وزرا راج کمار آنند اور کیلاش گہلوت کو اضافی قلمدان سونپنے کی سفارش کی تھی۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین کے مستعفی ہونے کے بعد ان کے قلمدان خالی ہو گئے تھے، جنہیں دوسرے وزرا کو سونپا گیا ہے۔
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے ارکان اسمبلی سوربھ بھاردواج اور آتشی کو کابینہ میں وزیر مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ قبل ازیں مستعفی ہونے والے دونوں وزرا کے قلمدان دو وزرا کو سونپ دئے گئے تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Mar 2023, 1:00 PM IST