خبریں

جسپریت کور ہندوستان سے پاکستان پہنچی اور اسلام قبول کر زینب رکھ لیا نام!

اسلام قبول کر جسپریت سے زینب بننے کے بعد لڑکی نے گوجرانوالہ باشندہ علی ارسلان سے نکاح کر لیا ہے، نکاح کی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک مولوی نکاح پڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ہندوستان سے ایک سکھ لڑکی پاکستان پہنچی، پھر اسلام قبول کر اپنا نام زینب رکھ لیا۔ اب یہ خبر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کا نام جسپریت کور تھا جس نے اب اپنا نام زینب رکھ لیا ہے۔ اس لڑکی کے والد ہندوستانی ریاست پنجاب کے لدھیانہ شہر میں رہتے تھے جو اب جرمنی میں مقیم ہیں۔

Published: undefined

جسپریت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ پنجاب سے سیالکوٹ پہنچی جو ایک پاکستانی باشندے سے محبت کرتی تھی۔ محبت میں گرفتار جسپریت نے پاکستان جا کر اپنا مذہب تبدیل کیا اور نام بھی بدل لیا۔ بعد ازاں اس نے پاکستان کے گوجرانوالہ باشندہ علی ارسلان سے نکاح کر لیا۔ اس نکاح کی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جس میں ایک مولوی نکاح پڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر میں زینب بن چکی جسپریت اور علی ارسلان کے علاوہ ایک دیگر لڑکا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

انگریزی روزنامہ ’ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسپریت کور کی عمر 38 سال ہے۔ اس نے جامعہ حنفیہ سیالکوٹ سے اسلام مذہب قبول کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 16 جنوری کو جسپریت کو پاکستان نے مذہبی مقامات کی زیارت کے مقصد سے ویزا دیا تھا جو 15 اپریل تک کے لیے قابل قبول ہے۔ جسپریت کے پاس میونخ سے جاری کردہ ہندوستانی پاسپورٹ بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined