ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے اپنی ٹیم کا کیا اعلان، مارک ووڈ اور ریحان احمد باہر

انگلش ٹیم نے ریحان احمد کی جگہ شعیب بشیر کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ مارک ووڈ کی جگہ اولی رابنسن کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ رانچی میں 23 فروری سے شروع ہونے والا ہے۔ انگلینڈ نے اس میچ کے لیے اپنی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے رانچی کی پچ کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں دو اہم تبدیلی کی ہے۔ تیز گیندباز مارک ووڈ اور لیگ اسپنر ریحان احمد کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر تیز گیندباز اولی رابنسن اور اسپنر شعیب بشیر کی پلیئنگ الیون میں انٹری ہوئی ہے۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کو دیکھ کر ظاہر ہو رہا ہے کہ 41 سالہ جیمس اینڈرسن لگاتار تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے تیز گیندبازوں میں اینڈرسن ہی سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے 6 وکٹ لیے ہیں، جبکہ مارک ووڈ کے حصے میں 4 وکٹ آئے ہیں۔ رابنسن کا یہ سیریز میں پہلا میچ ہوگا۔ دوسری طرف ریحان احمد کی بھی کارکردگی اس سیریز میں کچھ خاص نہیں رہی ہے۔ وہ تین ٹیسٹ میچوں میں 11 وکٹ لے سکے ہیں۔ شعیب بشیر کو صرف ایک ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا تھا جس میں انھوں نے متاثر بھی کیا تھا۔ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انھوں نے 4 وکٹ لیے تھے۔ انگلینڈ کو امید ہے کہ رانچی کی پچ پر شعیب کی اسپن گیندبازی اثر انداز ہوگی۔


چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی 11 رکنی ٹیم اس طرح ہے: جیک کراؤلی، بین ڈکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جانی بیرسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، بین فوکس، ٹام ہارٹلی، اولی رابنسن، جیمس اینڈرسن اور شعیب بشیر۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔