
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’لیڈرشپ فار پیس‘ کے موضوع پر ہوئی کھلی بحث کے دوران ہندوستان نے پاکستان کو دو ٹوک جواب دیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سفیر ہریش پی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’’جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ اور لازمی حصے ہیں اور رہیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردی کے مسئلہ پر کسی بھی طرح کے سمجھوتے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان پر سنگین الزام عائد کیے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع خبر کے مطابق سفیر ہریش پی نے پاکستان کے نمائندہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہیں۔ یہ پہلے بھی ہندوستان کا حصہ تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ ہندوستان نے واضح کیا کہ پاکستان کے ذریعہ اس مسئلہ کو بارہا بین الاقوامی فورمز پر اٹھانا اس کی ہندوستان مخالف ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان نے کہا کہ سلامتی کونسل کا ایک غیر مستقل رکن ہونے کے باوجود پاکستان ہر پلیٹ فارم کا استعمال ہندوستان اور اس کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کر رہا ہے۔ ہندوستانی سفیر کا کہنا ہےکہ ایسا ملک جو اپنی تقسیم کی سیاست کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرتا ہے۔ اس سے اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو پورا کرنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
Published: undefined
ہندوستان نے 65 سال قبل سندھ طاس معاہدہ کو خیر سگالی اور دوستی کے جذبے سے قبول کیا تھا، لیکن پاکستان نے اس کے باوجود ہندوستان کے خلاف 3 جنگیں کیں اور ہزاروں دہشت گردانہ حملے کیے۔ ہندوستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے دہائیوں تک اس معاہدے کے روح کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے سبب گزشتہ 4 دہائیوں میں ہزاروں ہندوستانیوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال رواں سال اپریل 2025 میں پہلگام میں ہونے والا دہشت گردانہ حملہ ہے، جس میں 26 بے گناہ ہندوستانی شہری مارے گئے تھے۔
Published: undefined
ہندوستانی سفیر ہریش پی نے پاکستان کی جمہوری حالت پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، حکمراں سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور فوج آئینی ترامیم کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرتی ہے۔ ہندوستان نے آخر میں واضح طور پر کہا کہ وہ پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر اس کا موقف مضبوط رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined