خبریں

ہند-چین تنازعہ: اروناچل پردیش کے توانگ میں ہند-چین فوجیوں کے درمیان تصادم، 30 سے زائد جوان زخمی

15 جون 2020 کے واقعہ کے بعد تازہ تصادم اپنی طرح کا پہلا معاملہ بتایا جا رہا ہے، اُس وقت گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ ہندوستانی فوجیوں کا تصادم ہوا تھا جس میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔

ہندوستان۔چین، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان۔چین، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان اور چین کے بیچ جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان فوجی تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اروناچل پردیش میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں میں تصادم ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تصادم حال ہی میں توانگ کے قریب ہوا ہے، حالانکہ اس سلسلے میں ابھی ہندوستانی فوج کے آفیشیل بیان کا انتظار ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق توانگ علاقہ میں ہوئے اس تصادم میں ہندوستان کے 30 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں، حالانکہ کسی کی حالت سنگین نہیں ہے۔ اس تصادم میں کئی چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس تصادم کے بعد ہندوستان کے کمانڈرس نے امن بحالی کے لیے چینی کمانڈرس کے ساتھ فلیگ میٹنگ کی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں بھی اروناچل پردیش کے یانگسے میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان تنازعہ ہوا تھا، لیکن معاملہ رفع دفع ہو گیا تھا۔ 15 جون 2020 کے واقعہ کے بعد تازہ تصادم اپنی طرح کا پہلا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔ 15 جون 2020 کو لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ ہندوستانی فوجیوں کا تصادم ہوا تھا جس میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہو گئے تھے اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس تصادم مین چین کے بھی کئی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined