
یوکرین کے ساتھ طویل جنگ اور کم ہوتی آبادی کے درمیان روس میں کام کرنے والے لوگوں کی کافی قلت ہو گئی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کبھی خلیجی ممالک کا رخ کرنے والے ہندوستانیوں کے لیے اب روس ایک نیا اور بڑا بازار بن کر ابھر رہا ہے۔ خواہ کنسٹرکشن سائٹ ہو، تیل-گیس ریفائنری ہو یا پھر مینوفیکچرنگ یونٹس، روس کو اس وقت ہندوستانی ورک فورس کی سخت ضرورت ہے۔ گزشتہ 4 سالوں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ روس جانے والے ہندوستانی کارکنوں کی تعداد میں تقریباً 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
بھرتی ایجنسیوں کے اعداد و شمار کے مطابق روس میں ایک ہندوستانی کارکن کی ابتدائی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے فی ماہ ہے۔ یہ وہ رقم ہے جو ہندوستان میں ملنے والی تنخواہ سے کہیں زیادہ ہے۔ لیکن کمائی یہیں نہیں رکتی، اگر آپ کے پاس کام کا اچھا تجربہ ہے اور آپ اوورٹائم کرتے ہیں تو یہ اعداد و شمار آسانی سے 1.5 لاکھ روپے فی ماہ تک پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
خاص بات یہ ہے کہ کانوں، ریفائنریوں اور آئل فیلڈس میں کام کرنے والوں کو روسی کمپنیاں اکثر رہنے اور کھانے کی سہولیات مفت فراہم کرتی ہیں۔ یعنی آپ کی تنخواہ کا ایک بڑا حصہ براہ راست بچت میں جا سکتا ہے۔ حالانکہ ماسکو اور سینٹ پیٹرسبرگ جیسے بڑے شہروں میں خود کا خرچ اٹھانا تھوڑا مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔ یہاں ویلڈر، کارپینٹر، الیکٹریشین، ڈرائیور اور فیکٹری آپریٹر جیسے بلیو-کالر جابس کے سب سے زیادہ مواقع ہیں۔ جبکہ اگر آپ آئی ٹی یا انجنیئرنگ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں تو سیلری پیکج 1.8 لاکھ تک جا سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ روس اس وقت دوہری مار جھیل رہا ہے۔ ایک طرف اس کی آبادی بوڑھی ہو رہی ہے، جس کے سب کام کرنے والے نوجوانوں کی کافی کمی ہے۔ دوسری جانب یوکرین سے جنگ کے باعث بڑی تعداد میں مقامی نوجوان جنگی محاذ پر تعینات ہیں۔ روسی وزارت محنت کا اندازہ ہے کہ دہائی کے آخر تک ملک کو 1.1 کروڑ اضافی کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔ پہلے روس اپنے کارکنوں کی کمی کو مکمل کرنے کے لیے وسطی ایشیا کے ممالک پر منحصر تھا، لیکن اب اس کا اعتماد ہندوستانیوں پر بڑھا ہے۔ 2024 میں ہی روس نے تقریباً 72000 ہندوستانیوں کو ورک پرمٹ جاری کیے ہیں، جو وہاں کے مجموعی بیرونی کارکن کوٹے کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔ مغربی بنگال، بہار، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگ اب روس کا رخ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
روس میں ملازمت پانے کے لیے صحیح طریقہ کار پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے، کیونکہ یہاں براہ راست درخواست دینا مشکل ہوتا ہے۔ سب سے پہلے آپ کو ہندوستان میں حکومت کے ذریعہ لائسنس یافتہ بھرتی ایجنسیوں سے رابطہ کرنا چاہیے جو روس کے لیے کارکنان بھیجتی ہیں۔ آپ لےبورڈ یا نوکری جیسے پورٹلس کے رشین جابس سیکشن یا بی سی ایم گروپ جیسی ایجنسیوں کی لسٹنگ چیک کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
ملازمت کی تصدیق کے بعد سب سے اہم دستاویز ’انویٹیشن لیٹر‘ ہوتا ہے، جو روسی داخلی معاملوں کی وزارت کے ذریعہ جاری کی جاتی ہے۔ اس کے بغیر ورک ویزا ملنا ناممکن ہے، اس کے بعد آپ کو پاسپورٹ، میڈیکل سرٹیفکیٹ (جس میں ایچ آئی وی ٹیسٹ شامل ہو)، پولیس کلیئرنس اور تعلیمی دستاویزات جمع کرنے ہوں گے۔ ویزا کی فیس 2000 سے 10000 روپے کے درمیان ہو سکتی ہے اور اسے بننے میں 7 سے 20 روز کا وقت لگتا ہے۔ روس پہنچنے کے بعد آپ کو وہاں کی مائگریشن اتھارٹی میں رجسٹر کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ کو ورک پرمٹ کا پلاسٹک کارڈ ملے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined